Live Madinah

makkah1

dushwari

شام:07؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام کے مشرقی حصے میں دریائے فرات کے قریب ایک دیہات پر روسی فضائی حملے کے نتیجے میں 21 سویلین ہلاک ہو گئے ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق یہ شدت پسند تنظیم داعش کے زیر قبضہ ہے۔ سیریئن آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق بدھ کے روز کیے جانے والے روسی فضائی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیِں۔ شام میں مارچ 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زائد شامی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہرارے:04نومبر2017(فکروخبر /ذرائع)زمبابوے کے مغربی علاقے میں مسافر بردار ٹرک کو حادثہ پیش آنے سے 21 افراد ہلاک اور مزید 21 زخمی ہوگئے۔ زمبابوے براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (زیڈ بی سی) کے مطابق ضلع ٹشولوٹشو کے کاروباری مرکز میں 69 مسافروں کو لے کر جانے والا ٹرک ایک موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔حادثے کے نتیجے میں 15 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ 6 افراد اس وقت جاں بر نہ ہوسکے جب انھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جبکہ زخمیوں میں 21 دیگر افراد بھی شامل ہیں۔