dushwari

(۱۵؍جون ۱۸۵۷ء ؁ کی شہادت کے موقع پر)

شمیم اقبال خاں

ہندوستان میں جب بھی جنگ آزادی کے سورماؤں کا ذکر آتا ہے تومسلمانوں کے دو ایک نام مجبوراً لے لیے جاتے ہیں ان میں ایک نام مولانا ابوالکلام آزاد کا ہے اور دوسرا نام شہید اشفاق اللہ خاں کا۔ان دو ناموں کے علاوہ کسی سطح پراور کوئی نام نہیں لیا جاتالیکن اگر ایمان داری سے فہرست تیار کی جائے تو فرقہ پرستوں کی آنکھیں تعجب سے پھیل جائیں گی۔یہ دوسری جنگ آزادی کا حال ہے، پہلے جنگ آزادی کے مسلم سورماؤں کا تو کوئی ذکر ہی نہیں ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کی نئی نسل اپنے اسلاف کی جنگ آزادی کی حصہ داری سے بالکل انجان ہے۔اسے کبھی کبھی احساس شرمندگی بھی ہوتی ہوگی کہ ہمارے اسلاف یوں ہی ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے۔

(فکروخبر تحقیقی مضمون )

حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ پرانے چراغ میں فرماتے ہیں ......
میری طالبِ علمی کا زمانہ اور میرے لکھنے پڑھنے کی عمر کا بچپن اور مولانا کے علم وتصنیف کی عمر کا سن کہولت .......اس عرصہ میں کبھی ہمارے گھر کو بھی رونق بخشتے او رکبھی ہم مولانا عبد الباری کے دولت کدہ (شبستان سعادت ) پر حاضر ہوکر ان کی زیارت وصحبت کی سعادت حاصل کرتے ۔ اس دور وزمانۂ قیام کے دوتأثرات باقی رہ گئے ہیں ۔ ایک ان کی شیریں گفتاری ، شگفتہ بیانی دوسری ان کی نورانی صورت ، خندہ پیشانی ۔ ان دونوں صفتوں نے مل کر ان کی شخصیت میں دلآوازی اور دلکشی پیدا کردی تھی اور کسی طرح ا ن کی موجودگی یا گفتگو طبیعت پر بار نہیں ہوتی تھی .. اور جو ان کی صحبت میں ایک مرتبہ بیٹھ جاتا وہ یہ کہتا ہوا اٹھتا ؂

اداراتی تحقیقی مضمون 

حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں 
ایک جامع فضائل ہستی کے بارے میں یہ اندازہ لگانا بہت مشکل ہوتا ہے کہ اس کے فضائل وکمالات میں مرکزی اور نمایاں صفت کونسی ہے جس کو اس شخصیت کی کلید قرار دی جائے او رجس سے اس کی زندگی اور خصوصیات کو سمجھناآسان ہوجائے ۔ مولانا کو بہت سے لوگ ایک عالم اور محدث کی حیثیت سے جانتے ہیں ، بہت سے لوگ ایک شیخِ طریقت او رسالک کی حیثیت سے جانتے ہیں ، بہت سے لوگ ایک سیاسی رہنما اور مجاہد کی حیثیت سے جانتے ہیں اور اس میں شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی ذات کو ان سب فضائل سے آراستہ کیا تھا ، لیکن میری کوتاہ نظر میں دو صفتیں آپ کی زندگی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں ، جنہوں نے آپ کو اپنے معاصرین میں ممتاز بنایا ہے ، ایک عزیمت دوسرے حمیّت ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES