dushwari

ابوالحسین مالک دامدا بو نے حاصل کیاپہلا مقام 

بھٹکل۔25؍ ستمبر۔2017(فکرو خبر نیوز ) کرناٹکا یو نیورسٹی دھارواڑ کی جانب سے دھارواڑ یو نیورسٹی کے کیمپس میں اسکولوں اور کالجس کے مابین منعقدہ کھیل مقا بلوں میں انجمن حا مئی مسلمین بھٹکل کے طالب علم نے بہترین کارکردگی کا مظا ہرہ کیا ہے، B.com سا ل اول کے طالب علم ابولحسین مالک ابن دامدا ابو عبد السلام مر حوم نے سنگل بیٹ منٹن مقا بلہ میں پہلا مقام حا صل کر تے ہو ئے 2017.18یو نیورسٹی بلو(University blue)کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ،

بھٹکل۔25؍ ستمبر ۔2017(فکرو خبر نیوز) طلباء اپنی سوچ کو صاف رکھیں ، برے خیالات اور غلط سوچ سے اپنے کو باہر رکھتےہو ئے پا کیزہ سوچ ہمیشہ اپنے اندر پیدا کر نے کی کوشش کریں ، اپنا حو صلہ بلند رکھیں ،آپ کے ارادے مضبوط ہوں اور عزائم پختہ ہوں تو پھر کو ئی چیز آپ کو اپنی منزل تک پہنچنے سے روک نہیں سکتی ،ان باتوں کا اظہار مدھیہ پردیش برونی ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر تیجسوی نائک نے کیا ،وہ بھٹکل منکولی کے شری ناگ ہکشے ہال میں جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا کے زیر اہتمام سول سرویس کے تعلق سے منعقدہ ورکشاپ کا افتتاح کر نے کے بعد افتتاحی تقریب میں خطاب کر رہے تھے ،

بھٹکل۔25؍ ستمبر۔(فکرو خبر نیوز) بلدیہ دکانوں کے مسئلہ کو بنیاد بنا کر ہندو جاگرن ویدیکے کے بی ایس پا ئی کی جانب سے دئے گئے منتا زع بیان اور دیگر لیڈران کی جانب سے یہاں کے ہندؤں اور مسلما نوں کے درمیان فرقہ وارانہ فسادات کو پیدا کر نے کے لئے ہو نے والی کو ششوں کی مذمت میں آج بعد نماز عصر 4:30 بجے تنظیم دفتر میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے پریس ریلز کا انعقاد کیا گیا ،

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES