dushwari

منگلور: 28؍ستمبر2017(فکروخبر نیوز) پنمبور پولیس نے ایک میڈیکل دکان پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نشیلی دوائیں ضبط کر لی ہیں،بناء کسی ڈاکٹری تصدیق کے نشہ آور ادیات کواضافی قیمت کے ساتھ نشہ بازوں کو فروخت کئے جانے کی جانکاری کے بعد پولیس نے یہ چھاپہ مارکارروائی شاردھا یونیورسٹی کے قریب واقع پی کے ایس نامی میڈیکل اسٹور میں انجام دی ،پویلس کے مطابق اس معاملہ کی جانکاری گانجہ نوشی کے معاملہ میں ایک شخص کی گرفتاری کے ذریعہ حاصل ہوئی ،گزشتہ روز پولس نے گانجہ نوشی کے معاملہ میں محمد اظہر نامی ایک نشہ باز کو گرفتار کیا ،

منڈگوڈ :28؍ستمبر2017(فکروخبر نیوز) یہاں منڈگوڈ تعلقہ میں بھالو کے حملہ سے ایک شخص کی موت واقع ہونے ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق منڈگوڈ سے ہی تعلق رکھنے والا ایک کسان کھیت میں اپنے کام سے فراغت کے بعد چلگیری کے جنگلات سے گذر ر ہا تھا کہ اسی وقت ایک بھالو نے اس پر حملہ کرتے ہوئے اس پر حملہ کردیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی مہلوک کی شناخت وشنو جانو کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،

بھٹکل 27؍ ستمبر 2017(فکروخبرنیوز) یہاں آج رات بندر روڈ پر پیش آئے دو بائک کے آپسی تصادم میں ایک پچاس سالہ شخص کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت ناگپا ایرپا نائک مقیم تالگوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق قریب رات سوا نو بجے مذکورہ شخص اپنے کام ختم کرنے کے بعد شرالی سے اپنے گھر تالگوڈ جارہا تھاکہ اس دوران مخالف سمت سے آرہی ایک بائک سے اس کی بائک ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ زمین پر آرہا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES