dushwari

کا سر گوڈ۔12؍ ستمبر۔2017(فکرو خبر نیوز) کا سر گوڈ میں ایک اندوہناک اور عجیب وغریب حا دثہ پیش آیا ہے کہ بیٹے کوخون کی قئے کر تے ہو ئے دیکھ کر باپ بھی بے ہوش ہو گیا ، جب دو نوں کو اسپتال لے جا یا گیا تو دو نوں نے دم توڑ دیا ،ملحوظ رہے کہ یہ حا دثہ کاسر گوڈ کے نائنمار نا می عرلا قہ میں پیش آیا ہے ،مر نے والے باپ بیٹے کی شنا خت عبد الرحمن اور اس کے لڑ کے راشد کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ راشد دل کی بیماری کا شکار تھا

اڈپی ۔12؍ ستمبر 2017(فکرو خبر نیوز) ملپے ساحل پر سیا حت کے لئے آئے نوجوانوں میں سے سمندر میں تیراکی کے دوران ایک شخص کے ڈوب کر ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،جب کہ اس کے دوست کو لائف گارڈز کی مدد سے بچا لیاگیا ہے ،ڈوب کر ہلاک ہو نے والے شخص کی شنا خت تیر تھ ہلی کے رہنے والے کرن کے طور پر کر لی گئی ہے ،جب کہ اس کے دوست ابھیشیک کو لائف گارڈز کی مدد سے بحفا ظت ساحل پر پہنچا دیا گیا ہے ،

اڈپی۔13؍ ستمبر 2017(فکرو خبر نیوز) دوسرے کے نام اور فو ٹو کے ساتھ فیس بوک پر جعلی اکاونٹ کے ذریعہ فحش اور نازیبا تصا ویر وغیرہ شیر کر نے والے شخص کو گرفتار کر نے میں پو لیس کو کامیابی حا صل ہو ئی ہے ،گرفتار شدہ ملزم کی شنا خت چھتیس گڑھ کے رہنے والے ٹوران لال کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ کنکنا ڈی پو لیس اسٹیشن میں ایک شخص نے شکا یت درج کرا ئی تھی کہ اس کے نام اور فو ٹو کی مدد سے کسی نے فیس بوک اکاونٹ اوپن کیا ہے ،

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES