dushwari

کاسرگوڈ:: 12؍اکتوبر2017(فکروخبر نیوز) دڈیاڈکا کے قریب ودیا گری کے رہنے والے ایک سترہ سالہ لڑکے نے اپنی بیمار ماں کو تکلیفوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ،مذکورہ لڑکے کی شناخت سیتا رام کے بیٹے منوج (17) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے جس نے دسویں کی تعلیم مکمل کرلی تھی ،بتایا جا رہا ہے کہ منوج کی ماں انڈوسلفان بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بستر پررہنے پر مجبور ہو گئی تھی ،جس سے گھر میں کافی پریشانی کا ماحول تھا، وہیں منوج بھی اپنی ماں کی صحت کو لے کر کافی افسردہ رہتا تھا ،

بھٹکل11؍ اکتو بر۔2017(فکرو خبر نیوز) آج کل ہر جگہ مار دھا ڑ کے واقعات ہو رہے ہیں ،جس کو بنیاد بنا تے ہو ئے سیا سی لوگ فرقہ واریت کو ہوادیتے ہو ئے اپنی سیاسی مفادات کے خا طر مذہب کے نام پر سیاست کر نا چاہتے ہیں ،اور ان دنوں مارے جانے والے لو گوں کے تعلق سے مذہبیت کی بنیاد پر اس کو الگ الگ کرکے پیش کیا جارہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے سب ہندوستا نی ہیں ، ہر ایک کو ہندوستانی ہو نے کی حیثیت سے ہر ایک کی موت کے غم میں شریک ہو تے ہو ئے انصاف کئے جا نے کا مطا لبہ کر نا چا ہئے ،

بھٹکل11؍ اکتو بر۔2017(فکرو خبر نیوز) بھٹکل تعلقہ مٹھلّی کے بیھلّی ندی سے آج صبح ایک لاش کے بر آمد ہو ئی ہے ،جس کی شنا خت ساگر سے تعلق رکھنے والے منجو ناتھ توکا رام کے طور پر کر لی گئی ہے ،جو بھٹکل کے مضا فاتی علاقہ سرپن کا مقیم بتایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق منجو ناتھ دراصل ساگر کا رہنے والا ہے ،یہاں بھٹکل میں گذشتہ کئی دنوں سے اپنی بیوی کے ساتھ سرپن کٹے میں ایک جھونپڑی میں مقیم تھا ، اس کی موت کے تعلق سے لو گوں میں چہ مہ گو ئیاں جا ری ہیں ،

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES