dushwari

ملک بھر سے نابینا حفاظ کی شرکت: حجرو شر بنے اس کے گواہ۔روحانیت کی تازگی ابھی بھی تازہ 

بھٹکل کی سرزمین پورے عالم اسلام میں یاد رکھی جاتی رہے گی: مولانا عبدالرحیم فلاحی

اتنی تعداد میں لوگوں کی شرکت قرآن سے وابستگی کا کھلا ثبوت ہے:مولانا محمد صادق ندوی 

بھٹکل 27( فکروخبرنیوز ) سرزمین بھٹکل میں گذشتہ دو دونوں سے روحانیت کی جو محفلیں سج رہی تھی بالآخر آج رات پوری کامیابی و کامرانی کے ساتھ اختتام کو پہنچی ۔ پورے شہر بھٹکل کو نہیں بلکہ بھٹکل و مضافات نہ صرف شہر بلکہ ریاست سے بڑھ کر پورے ملک میں اس روحانیت کے سرچشموں کا اثر محسوس کیا جاتا رہے گا۔دو دن کی یہ روحانیت کی کشتی پورے آب و تاب کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہی۔ یہ روحانیت کا پرندہ دو دن تک شہر بھٹکل میں اپنے پروں کے ذریعہ گوشے گوشے میں اپنا پیغام پھیلاتارہا۔ کیا یہ بات تعجب خیز نہیں اور آپ کو حیرت میں نہیں ڈال رہی ہے کہ تاریخِ اسلام اور عالمِ اسلام اور ملکِ ہند کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ نابینا حفاظ کرام کے مابین حفظ قرآن کا مسابقہ بھٹکل میں منعقد کیا جارہاہے ۔

ملک کی مختلف ریاستوں سے نابینا حفاظ کرام کی شرکت

بھٹکل 26؍ مارچ (فکروخبرنیوز) ہندوستان میں پہلی مرتبہ نابینا حفاظ کرام کے درمیان مسابقہ حفظ قرآن کریم کا انعقاد بھٹکل کے حفاظ کی تنظیم جمعیت الحفاظ کے زیر اہتمام اور مولانا نعمت اللہ ندوی کے زیرِصدارت منعقد ہوا ۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز آج بعد عصر حافظ محمد مرفاد مصباح کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ جس کے بعد عبداللہ نے نعت پیش کی ۔ مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ کلمات اور پروگرام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے جمعیت کے جنرل سکریٹری مولانا محمد عرفان ایس ایم ندوی نے کہا کہ قرآن کریم کے اعجاز کو ظاہر کرنے اور اس کا پیغام پوری انسانیت کے سامنے عام کرنے کی غرض سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام میں ملک کے تقریباً دس ریاستوں سے تقریباً انیس نابینا حفاظ تشریف نے شرکت کی ہے

یہ مری قبر میرا آخری مسکن ہے نعیم .......کس میں دم ہے جو مرے گھر سے نکالے مجھ کو

بھٹکل 25؍ مارچ (فکروخبرنیوز) بھٹکل کے مضافاتی علاقے منکی میں جناب ابومحمد مختصر کے بھائی کی شادی کے موقع پر بھٹکل نیوز کے زیر اہتمام کل رات کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور شعراء نے اپنا کلام سناتے ہوئے داد تحسین حاصل کیں ۔ اس مشاعرے میں ملک کے چنیدہ شعراء کو مدعو کیا گیا تھا جن میں جناب منظر بھوپالی(مدھیہ پردیش) ، جناب اقبال اشہر (نئی دہلی ) ، جناب نعیم اختر برہان پوری (مدھیہ پردیش ) ، جناب طاہر فراز(اترپردیش) ، جناب اسعد مہتاب (اترپردیش) ، جناب قدیر ناظم (دھارواڑ) وغیرہ سرفہرست ہیں ۔ مشاعرے کی نظامت ابھرتے ناظم مشاعرہ جناب رحمت اللہ راہی نے کی۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES