dushwari

بھٹکل۔ 22؍ نومبر۔2017(فکرو خبر نیوز) معذور اور اپا ہج محکمہ کے زیر اہتمام تعلقہ پنچایت کی جانب سے کل شام اپاہج لوگوں کے درمیان اسکوٹر تقسیم کیے گئے۔ فکروخبر کے مطابق پہلے سے اپنے نام درج کرنے والے آٹھ اپا ہج افراد کو کل سرکاری اسکیم کے تحت آٹھ اسکوٹر تقسیم کیے گئے جس کا افتتاح رکنِ اسمبلی منکال وائیدیا نے کیا۔

لاری اور بائک کے درمیان پیش آئے تصادم میں بائک سوار شدید زخمی 

بھٹکل : 21؍نومبر2017(فکروخبرنیوز)تعلقہ کے نشاط نرسنگ ہوم کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ہاؤزنگ بورڈ کے مقیم سید فضل الرحمن ولد سید محی الدین برماور کے شدید زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے ،کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص شمس الدین سرکل کی طرف آرہا تھاکہ اسی دوران نشاط نرسنگ ہوم کے قریب موڑ لیتے ہوئے ایک تیز رفتار لاری نے اسے ٹکر ماردی ،اس حادثہ میں مذکورہ شخص کے سر پر شدیدچوٹ آئی ہے ،سر پر لگی چوٹوں کے باعث زخمی کے منھ سے خون نکلنا شروع ہو گیا ،

بھٹکل : 21؍نومبر2017(فکروخبرنیوز)مخدوم کالونی صفا اسٹریٹ میں واقع ایک مکان میں اچانک آتشزدگی کی واردات آج شام پاؤنے سات بجے پیش آئی ہے جس کی وجہ سے مکان پوری طرح جل کر خاکستر ہوگیا ۔تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ، فکروخبر کے مطابق مخدوم کالونی جامع مسجد سے ہنومان نگر کے درمیان واقع صفا اسٹریٹ میں واقع یہ مکان شفیق النساء نامی خاتون کا ہے ،آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آس پڑوس کے لوگوں کا ایک ہجوم جمع ہوگیا ،فائر بریگیڈ عملہ کو خبردینے کیساتھ ہی مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر آگ بجھانے میں تعاون پیش کیا ،

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES