dushwari

یلا پور۔13؍ نومبر2017(فکرو خبر نیوز) بیوی کی ناراضگی سے دلبرداشتہ شوہر کی جانب سے خودکشی کرلیے جانے کی واردات یہاں کے جینتی نگر میں منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت اومنا ناڑکر (37) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو قلی کا کام کیا کرتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان دو مہینے قبل کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوا اور بیوی اپنے شوہر سے ناراض ہوکر میکے چلی گئی لیکن جب دوماہ گذنے کے بعد وہ نہیں لوٹی تو دلبرداشتہ شوہر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

کلبر گی ۔16؍جو لا ئی ،2017(فکرو خبر نیوز) کلبر گی کے سرساوتی گوڈاؤن کے ایک گھر میں ایک ہی خاندان کے چا ر لو گوں کی لاش ان ہی کے گھر لٹکی ہو ئی حالت میں پا ئی گئی ہے ،مہلو کین کی شنا خت سری کانتھ (57)اور اس کی بیوی وی دھنو شری(50) اور اس کے دو بچے چیتن (21)اور ساکشی (16)کے طور پر کر لی گئی ہے ، چا ر افراد پر مشتمل یہ خا ندان تقریبا سترہ سالوں سے کرا یہ کے ایک فلیٹ میں سکو نت اختیار کئے ہو ئے تھا ،

اڈپی: 13؍جولائی (فکروخبر نیوز) ایک ہی خاندان کے چار تعلیم یافتہ افراد کی اجتماعی خودکشی کی واردات یہاں پڈوبیلے میں پیش آئی ہے ، مہلوکین کی شناخت شنکر اچاریہ (51)اس کی اہلیہ نرملا(47) اور دو بیٹیاں شروتی اور شریا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق شنکر اچاریہ تیس سال سے جیولری کا کاروبار کرتا ہے ،اوراسکی ایک بیٹی نے ایم بی اے کی تعلیم بھی مکمل کی ہے جبکہ دوسری بیٹی شریا بھی ایم بی اے کی تعلیم حاصل کر رہی ہے ،

نئی دہلی:08؍جولائی (فکروخبر؍ذرائع)راجستھانی کسان پیہلو خان جنھیں بربریت کے ساتھ زدکوب کرتے ہوئے ہلاک کردیاگیا تھا انکے گھر والوں نے جمعہ کے روز اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے واقعہ کے متعلق کی جانے والی سست روی سے تحقیقات پر افسوس ظاہر کیا او ردھمکی دی کہ اگر ملزمین کو ضمانت ملتی ہے تو وہ لوگ اجتماعی طور پر خودکشی کرلیں گے۔بھومی ادھیکاری اندولن کے زیر اہتمام منعقدہ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیہلو خان کے انکل حسین خان نے کہاکہ  تحقیقات کا مرحلہ کافی مایوس کن ہے جبکہ واقعہ حساس ہے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ تین ماہ میں ملزمین کو ضمانت مل جائے گی۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES