dushwari

تازہ ترین خبر:

کاسرگوڈ: 22؍فروری2018(فکروخبرنیوز) پینور کے ریٹائرڈعمر رسیدہ ٹیچر کے قتل معاملہ میں کیرالا پولس نے دو اہم ملزمین کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے ، پولس کے مطابق گرفتار ملزمین کی شناخت چیریکلا دنیش (27) اور وایشاک (28)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، جبکہ ایک او ر ملزم ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے ، خیال رہے کہ کچھ روز قبل جانکی نامی ایک ریٹائرڈ خاتون کے یہاں کچھ انجان افراد گھس آئے اور اسے ڈرادھمکاتے ہوئے زیوار ات اور قیمتی سامان رکھی ہوئی الماریوں کی چابی کا مطالبہ کیا ،

کاسرگوڈ :19؍فروری2018(فکروخبرنیوز)سی پی سی آائی کے ایک کارکن کی حادثاتی طور پرنیلیشور ندی میں ڈوبنے سے موت واقع ہو گئی ہے ، مہلوک کی شناخت جی آر آننتو کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے کسی رشتہ دار کے گھر جا رہا تھا ، اسی دوران پیر پھسل کر نیلیشور ندی میں جا گرا ،مقامی لوگوں اور اس کے دوستوں نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا ،لیکن اس کی جان بچانے میں کامیابی نہیں مل پائی ،کہاجا رہا ہے تین دن قبل ہی اس نے سی پی سی آر ائی میں شمولیت اختیار کی تھی، نیلیشور پولس نے حادثاتی رپورٹ درج کر لی ہے ۔

کاسر گوڈ۔21/جنوری۔2018 (فکرو خبر نیوز) کا سر گوڈ اہم شاہراہ پر لا ری اور آٹو رکشہ کے مابین پیش آئے دردناک سڑک حا دثہ میں آٹو رکشہ پر سوار ماں اور بیٹی کے موقع پر ہی ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،جب کہ حا دثہ میں زخمی ہو نے والوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ،جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں بھر تی کر دیا گیا ہے ،حا دثہ سنیچر کے دن صبح کے وقت کاسر گوڈ اہم شاہراہ پر پیش آیا ہے ،

کا سر گوڈ۔15/ جنوری۔2018(فکروخبر نیوز) یہاں کے اڈما ریلوے گیٹ کے قریب ایک تیز رفتار کار کے بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود کھمبے سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں کار میں موجود چار لو گوں کے زخمی ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،حا دثہ آج صبح اس وقت پیش آیاجب ایلیریا سے آئی ہو ئی ایک فیملی منگلورو انٹر نیشنل ایر پورٹ پر پہنچنے کے بعد وہاں سے کار پر سوار ہو کر اپنے گھر لو ٹ رہے تھے کہ اس دوران کار تیز رفتاری کی بنا پر ڈرائیور کی گرفت سے بے قا بو ہو کر سڑک کنارے موجود لمبے کھمبے سے جا ٹکرا ئی ،

منگلورو۔21؍ سمبر۔2017(فکرو خبر نیوز) چلتی کارسے اچانک دھواں اٹھنے سے ڈرائیور کو مقامی لوگوں کے تعاون سے بحفاظت کار سے باہر نکالے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ یہ حادثہ آج شام قریب تین بجے ایم جی روڈ پر پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلور رجسٹرڈ ایک سینٹرو کار سڑک پر دوڑ نے کے دوران اچانک کار کے سامنے والے حصہ سے دھواں اٹھنے لگا ،جس سے خوف کھا تے ہو ئے کار چلا رہے شخص نے فوران کار کو سڑک کنارے روک دیا ، اور وہ اپنے آپ کو بچاتے ہو ئے فورا کار سے اتر پڑا ،جس کے بعد آہستہ آہستہ آ گ زور پکڑ تی گئی اوردیکھتے ہی دیکھتے دھویں کی وجہ سے کار کے سامنے والا حصہ پو را سیاہ ہو گیا ،مگر وہاں مو جود مقامی لو گوں کی بروقت کارروائی اور فائیر بریگیڈ عملہ کی مدد سے آگ کو بجھا دیا گیا ،بعد میں جانچ کر نے سے پتہ چلا کہ کار کے الیکٹریکل سسٹم میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے یہ حا دثہ پیش آیا تھا ،کار مالک کی شنا خت رگھو رام کے طور پر کر لی گئی ہے ،جو اس حا دثہ میں پوری طرح سے محفوظ رہے ۔

دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم ، ایک ہلاک 

کاسر گوڈ21` ؍ دسمبر۔2017 (فکرو خبر نیوز) بائیک اور اسکوٹر کے مابین پیش آئے سڑک حا دثہ میں ایک شخص کے ہلاک ہو نے کی اطلاع مو صول ہو ئی ہے ،حا دثہ میں ہلاک ہو نے والے شخص کی شنا خت ورکا ڑی پاڈا کے رہنے والے جرالڈ ڈیسوزا کے طور پر کر لی گئی ہے ،جو پینٹنگ کے پیشہ سے وابستہ تھا ،بتا یا جا تا ہے کہ ڈیسوزا اپنے کام کاج سے فارغ ہو کراپنے والد کے لئے دوا لینے کے لئے میڈیکل کی دکان جا رہا تھا جو کئی دنوں سے بیمار چل رہے تھے ،اس دوران ایک ہونڈا ایکٹیوا اور بائیک آمنے سامنے ایک دوسرے سے ٹکرا گئی ،ڈیسوزا کے بدن پر کافی چوٹ آنے کی وجہ سے خون بہنے لگا تو قریب میں کر کٹ کھیل رہے نوجوان دو ڑے آئے ،جو ڈیسوزا کو اسپتال لے گئے مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ 

 

بس کی زد میں آنے سے ایک خاتون کی جائے حادثہ پر ہی موت 

اڈپی: 21ڈسمبر2017(فکروخبرنیوز) اچھلانیشنل ہائی وے پر بس کی زد میں آنے سے ایک خاتون کی موت واقع ہونے کا حادثہ پیش آیا ہے ،حادثہ میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے ، لوگوں کو کہنا ہے کہ وہ ردی سامان فروخت کر اپنا گزارا کرتی تھی ،عینی شاہدین کے مطابق اڈپی سے منگلور جارہی بس کی زد میں آنے سے اس کی مو قع پر ہی موت واقع ہوگئی ،پڈوبدری پولس نے موقع پر پہونچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھج دیا ہے، پڈوبدری پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیاگیاہے

کاسرگوڈ: 20؍ڈسمبر2017(فکروخبرنیوز)دو دن سے لاپتہ مزدور خاتون کی لاش ایک کنویں سے بازیافت ہونے کے بعد پولس نے اس معاملہ میں اس کے شوہر کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا ہے ،خاتون کی لاش پیرلا کے ایک نجی اسکول کے احاطہ میں واقع کنویں سے بر آمد ہوئی ، مہلوک کی شناخت انّپّاکی بیوی پورنما (34) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،

کاسرگوڈ : 14؍نومبر2017(فکروخبرنیوز)کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کے قتل کے الزام میں دو بھائیوں کو پولس نے گرفتار کرتے ہوئے اس قتل کے معمہ کو حل کر لیا ہے ،بتا یا جا رہاہے کہ چیرکلا قومی شاہراہ کے قریب واقع ایک غیر رہائشی مکان میں ایک شخص کی گلی سڑی لاش بر آمد ہوئی تھی ،

کاسرگوڈ : 12؍اکتوبر2017(فکروخبر نیوز) بے گناہ شخص کو اپنے جال میں پھنسا کر اس کے ذریعہ بیرون ملک گانجہ اسمگل کرنے کے الزام میں پولس نے دو سال بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ، اس پر الزام ہے کہ اس نے ایک شخص کو مفت ویزا اور سفرکے پورے انتظا م کے ساتھ گانجہ کے سوٹ کیس کے ساتھ بیرون ملک روانہ کیاتھا ،ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 2016میں پیش آیاتھا جب حوالات میں بند شخص کی بیوی نے پولس تھانہ میں معا ملہ در ج کر لیا تھا ،

کاسرگوڈ:26اگست 2017(فکروخبر نیوز) کاسرگوڈ پولس کی جانب سے دو انسٹی ٹیوٹ کے 16طلباء پر ریگنگ کے الزام میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق پولیس نے اقبال سکینڈری اسکول کے بارہ طلبہ کو جونےئرسے بد تمیزی اورپیسے وصولنے کی کوشش کرنے اور جونےئر کے انکار پر انہیں ڈرانے دھمکانے پر طلبہ کی شکایت پر معاملہ درج کر لیاگیاہے ،جبکہ اسی طرح کے ایک معاملہ میں سری نتیانندا انجینئرنگ کالج کے 4طلباء کے خلاف بھی معاملہ درج کر لیا گیاہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس معاملہ میں کسی کی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ہے ۔

وراثت کے معاملہ نے نیاموڑ اختیار کرلیا 

کا سر گوڈ 15؍ اگست 2017(فکرو خبر نیوز) وراثت کی تقسیم کے تنازعہ میں ایک شخص کے قتل کے بعد اب ملزم کے مردہ حالت میں پائے جانے کی وجہ سے واقعہ نے نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت چامے کوچی رویندار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کے سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ وارثت کے تنازعہ میں ہوئے ایک شخص کے قتل کا الزام اسی پر تھا جس کی سماعت ضلع سیشن کورٹ میں جاری تھی او رامید تھی اس تعلق سے کورٹ کا جلد ہی فیصلہ آئے گا

صفحہ 1 کا 2

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES