dushwari

بھٹکل : 21؍نومبر2017(فکروخبرنیوز)مخدوم کالونی صفا اسٹریٹ میں واقع ایک مکان میں اچانک آتشزدگی کی واردات آج شام پاؤنے سات بجے پیش آئی ہے جس کی وجہ سے مکان پوری طرح جل کر خاکستر ہوگیا ۔تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ، فکروخبر کے مطابق مخدوم کالونی جامع مسجد سے ہنومان نگر کے درمیان واقع صفا اسٹریٹ میں واقع یہ مکان شفیق النساء نامی خاتون کا ہے ،آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آس پڑوس کے لوگوں کا ایک ہجوم جمع ہوگیا ،فائر بریگیڈ عملہ کو خبردینے کیساتھ ہی مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر آگ بجھانے میں تعاون پیش کیا ،

کڈبا: 14؍نومبر2017(فکروخبرنیوز)کترپاڈی علاقہ میں واقع ایک درزی کی دکان میں آتش زنی سے دکان کا پوراسازوسامان جل کر خاکستر ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے، یہ دکان سوگونا دیانند نامی شخص کی ہے ذرائع کے مطابق درزی کی دکان میں لگی آگ نے اس سے متصل ایک لائبریری کو بھی اپنی زد میں لے لیا جس سے پنچایت لائبریری کو بھی کا فی نقصان پہونچا ہے ،

آگ سے متاثرہ علاقوں میں 300 سے زائد افراد لاپتہ،درجنوں زیرعلاج ہیں،محکمہ جنگلات

کیلی فورنیا:13؍اکتوبر2017(فکروخبرذرائع)امریکا کی مغربی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا اور آگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے محکمہ جنگلات نے بتایاکہ ریاست کی مختلف کاؤنٹیز میں دو درجن مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس سے اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد عمارتیں تباہ یا متاثر ہوئی ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ آگ سے متاثرہ علاقوں میں 300 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جب کہ سیکڑوں افراد دھویں سے متاثر ہونے اور جھلسنے کے باعث اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

کیلیفورنیا:10؍اکتوبر2017(فکر وخبر /ذرائع) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وائن ریجن کے بعض حصوں میں تیزی سے پھیلتی ہوئی آگ کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہو گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے سات افراد سنوما کاؤنٹی میں ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً 1500 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔جنگل میں لگنے والی اس شدید آگ کے نتیجے میں ناپا، سنوما اور یوبا کاؤنٹیز سے تقریباً 20 ہزار افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ممبئی :07؍ستمبر2017(فکروخبر /ذرائع)ممبئی کے جوہو علاقے میں زیرتعمیر عمارت میں آتش‍زدگی وجہ سے چھ لوگوں موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جوہو میں کشور کمار گارڈ ن کے نزدیک پرارتھنا عمارت کی 13 ویں منزک پر کل دیر رات کو آگ لگ گئی۔ ایل پی جی سلنڈر میں رساؤ کی وجہ سے آگ لگی تھی۔ اس حادثے میں زخمی افراد کو آر این کوپر اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق فوری طورپر آگ پر قابو پالی گئی ہے۔ اس معاملے میں تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔

لاس اینجلس:05؍ستمبر 2017(فکروخبر /ذرائع)میڈیا رپورٹوں کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر جیری براؤن نےاس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوبی لاس اینجلس میں لگی یہ آگ رہائشی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ اس خدشے کے بعد شہری انتظامیہ نے آتشزدگی کے شکار علاقے کے اطراف کے رہائشی علاقوں کو جبری طور پر خالی کرانا شروع کردیا ہے۔

ریاض:13؍جولائی (فکروخبر ؍ذرائع) سعودی عرب میں غیر ملکی مزدوروں کے گھر میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔مہلوکین اور زخمیوں میں سبھی افراد کا تعلق ہندوستان اور بنگلہ دیش سے ہے ۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق 6 زخمیوں میں سے چار کا تعلق ہندوستان سے ہے جبکہ مہلوکین میں ہندوستان کے کتنے شہری شامل ہیں ، اس بارےمیں فی الحال کوئی معلومات نہیں ہیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES