dushwari

ہر محلہ کے نوجوانوں اور ذمہ داروں سے پولیس اہلکار اپنے روابط مضبوط کریں گے 

بھٹکل 09؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) عوام الناس کو تحفظ فراہم کرانے اور محکمۂ پولیس سے ان کے روابط مضبوط کرانے کی غرض سے کرناٹکا پولیس نے ایک انوکھا طریقہ اپنا یا ہے جس کے ذریعہ سے اب عوامی مسائل سمجھنے میں پولیس کو بڑی مدد ملے گی اور عوام سے ان کے روابط بھی مضبوط ہوں گے ، اس کے ساتھ ساتھ عوام میں پایا جارہا پولیس کا خوف بھی دور ہوجائے گا۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل سرکل پولیس انسپکٹر سریش نائک نے فکروخبر سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے دی۔دراصل کچھ روز قبل ہمارے نمائندے سہیل ملا کو بندرروڈ پر چند پولیس اہلکار ملے جو ان سے ان کا موبائل نمبر مانگ رہے تھے۔ اس دوران نمائندہ نے اس کی وجوہات پوچھی تو وہ تشفی بخش جواب نہیں دے سکے ۔

کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال ، ماہ اگست میں عوامی اجلاس متوقع 

بھٹکل 09؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) بزمِ بقائے اردو کے عہدیداران کے انتخاب کے بعد پہلی نشست دفتر فکروخبر میں آج بعد نمازِ عصر منعقد کی گئی جس میں اس بزم کو مزید مستحکم کرنے اور عوام الناس کے اندر اس کی اہمیت کو اجاگر کیے جانے کے تعلق سے تبادلۂ خیال کیا۔میٹنگ کا آغاز مولانا جعفر ندوی کی تلاوتِ کلام پاک ہوا بزم کے جنرل سکریٹری مولانا انصار عزیز ندوی نے بات شروع کرتے ہوئے اہم امور سامنے لائے اور سب سے پہلے اس بات پر عہدیداران کا اتفاق ہوا کہ اس بزم کو باقاعدہ طور پر ایک ٹرسٹ کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے اور اس کے بعد منظم طو رپر اردو کی بقاء کے لیے کام کیا جائے۔ اس نشست میں اگست یا ستمبر کے ماہ میں منعقد ہونے والے عام اجلاس کی تیاریوں کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے کر اس کی تیاریاں شروع کرنے پر غورو خوص کیا گیا۔ ،

دونوجوان محفوظ ، حادثہ میں کار کے پرخچے اڑگئے 

بھٹکل 29؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) ایک بے قابو کار تیز رفتاری کے ساتھ ایک درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے کا رپر سوار دو نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی بھیانک واردات آج صبح تقریباً چار بجے ساگر روڈ پر کترے نامی علاقہ میں پیش آئی ۔جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سیفان بن جعفر کڈدری (19) اور نواز ملپا (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ نوجوانوں کے ساتھ دیگر دو نوجوانوں بھی کار پر سوار تھے جو محفوظ ہیں۔ فکروخبر کے مطابق کل رات چار نوجوان اپنے ایک دوست کی کار لے کر ہوناور سے ولکی ، سرلگی سے ہوتے ہوئے ساگر روڈ سے بھٹکل لوٹ رہے تھے۔ آج صبح قریب چاربجے تیز رفتاری کے ساتھ کار بے قابو ہوکر ایک درخت سے جاٹکرائی جس کی وجہ سے کار کے پرخچے اڑگئے اور اگلی سیٹ پر سوار سیفان نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا جبکہ نواز نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اڈپی کے آدرشا اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔

بھٹکل 23؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا انچاسواں سالانہ اجلاس کا انعقاد آج صبح دس بجے منعقد ہوا جس کی صدارت انجمن کے صدر جناب جوکاکو عبدالرحیم نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شوکت عطیم پروفسیر کے یو ڈی اور محمد سلیم تعلقہ ہیلتھ آفیسر ہلیال نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو تعلیمی میدان میں سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھنے اور موجودہ دور کے طلباء کے لیے مہلک ترین آلات سے دور رہنے کی ترغیب دی اور درجات میں موبائل بالکل استعمال نہ کرنے او راپنی پڑھائی پر زور دینے کی بات کہی گئی ۔ اس موقع پر یونیورسٹی بلیو، اورکے یوڈی یونیورسٹی میں تیسرا مقام حاصل کرنے پر شریف قاضیا کی شال پوشی کرتے ہوئے ہمت افزائی کی گئی ۔ بیسٹ آؤٹ گوئنگ کا خطاب سید نبہان برماور کو دیا گیا جبکہ اسپورٹس کا خطاب عبدالبدیع کے نام رہا۔ 

پاپولر فرنٹ آف انڈیا شاخ بھٹکل نے پیش کی اسسٹنٹ کمشنر کو یادداشت 

بھٹکل 06؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) منگلور پولیس کے زیر حراست ایک مسلم نوجوان کی پولیس کی جانب سے بری طرح زدکوب کیے جانے کے خلاف آج پاپولر فرنٹ آف انڈیا شاخ بھٹکل نے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں انہوں نے واردات کی سخت مذمت کرتے ہوئے نوجوان کو انصاف دلائے جانے کی مانگ کی۔ یادداشت میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ منگلور میں نوجوان کی حمایت میں کیے گئے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے کی گئی لاٹھی چارج کی بھی مذمت کی گئی ۔ اس دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان نے پولیس کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کو دی کی گئی ایک یادداشت میں مسلم نوجوانوں پر ہورہے مظالم کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے پولیس کی ایک طرفہ کارروائی پر سوال اٹھایا اور انہیں انصاف دلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

طلباء جامعہ کی جانب سے پیش کیے گئے پروگرام پر میں اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوں :

مولانا محمد الیاس ندوی 

بھٹکل 05؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے شعبۂ ثانویہ کے احاطہ میں آج صبح نو بجے خوبصورت اور دیدہ زیب ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے اپنی صلاحیتیں پیش کرتے ہوئے مختلف النوع پروگرام پیش کیے۔ جلسہ کا آغاز عیسیٰ برماور کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، حمد محمد غوث نے پیش کی۔ پروگرام اتنا دلچسپ تھا کہ حاضرین داد دئیے بغیر نہیں رہ سکے۔ ہرپروگرام اس قابل تھا کہ اس کی تعریف اور سراہنا کی جائے۔ ہندوستان میں موضوعِ بحث بنا طلاقِ ثلاثہ ، یکساں سول کوڈ ، تعدّد ازواج وغیرہ جیسے اہم مسائل پر طلباء نے پارلیمانی پروگرام پیش کیا جس میں دو گروپ شامل تھے ۔ ایک گروپ حکمراں پارٹی کا تھا جو اس کے بے فائدہ فوائد سامنے لاتے ہوئے اس کے نفاذ کی راہیں ہموار کرنے کی بات کررہے تھے وہیں دوسری جانب حزبِ اختلاف پارٹی اس کے خطرناک نقصانات بیان کرتے ہوئے ہندوستان میں اس کے عدمِ نفاذ کے سلسلہ میں اپنی رائے پیش کررہے تھے ،

بھٹکل 04؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) تیز رفتار بائک کا پہیہ کھسکنے کی وجہ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی واردات اہم شاہراہ مسجد طور کے قریب آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے پیش آئی ہے،فکروخبر کے طابق زخمی نوجوان کی شناخت باشاہ محبوب خان (50) مقیم امام شافعی محلہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مذکورہ شخص سرکل سے موگلی ہونڈا کی جانب جارہا تھا ، مسجد طور کے قریب پہنچتے ہی بائک کا پہیہ کھسک گیا اور وہ زمین پر آہا۔ زخمی شخص کے آنکھوں میں شدید چوٹیں آئیں ہیں۔ موقعہ پر موجود لوگوں نے زخمی کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی ۔ پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ 

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں مولانا موصوف کا طلباء جامعہ سے خطاب 

بھٹکل 30؍ مار چ2017(فکروخبرنیوز) شیخ الحدیث دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا محمد زکریا ندوی دامت برکاتھم کی آج جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں آمد کے موقع پر طلباء جامعہ کی تنظیم اللجنۃ العربیہ کی جانب سے ایک استقبالیہ نشست کا انعقاد کیا جس میں حضرت مولانا نے طلباء سے خطاب فرماتے ہوئے تعلیمی میدان میں اخلاص کے سا تھ آگے بڑھنے کی نصیحت کی۔ مولانا نے کہا کہ اخلاص اور ادب یہ علم کے لیے ضروری ہے اور اس کے بغیر علم حاصل کرنا نہ کے برابر ہے۔ مولانا نے حدیثوں کے حوالہ سے کہا کہ سب سے پہلے اپنے اندر اخلاص پیدا کریں اور اسی اخلاص کی وجہ سے آپ کا مقام بڑھ جائے گا ، مولانا نے ادب کو ملحوظ رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھار ہم ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں جن میں ادب کا پاس ولحاظ نہیں رہتا ۔

قارئین کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے

بھٹکل 06؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) ماہنامہ بچوں کے ’’ پھول‘‘ کا پانچواں ماہانہ اجلاس کا انعقاد الافراح شادی ہال بندر روڈ فورتھ کراس میں منعقد کیا گیا جس میں ہر ماہ کی طرح ماہانہ پھول کوئز ، ماہانہ پھول مصوری ، بوجھو تو جانیں (پہلیاں) جیسے کالم کے لیے مختص انعامات ،بہترین خط ، بہترین شعراو ربہترین لطیفہ ایوارڈ سے قارئین پھول کو نوازا گیا۔ اس موقع پر پروگرام کی صدارت استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا نعمت اللہ ندوی نے کی،۔استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی اور مولانا محمد آصف پیشمام نے بچوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انہیں مبارکبادی پیش کی اور ماہنامہ پھول میں شائع ہونے والے مضامین سے سبق لیتے ہوئے عملی میدان میں آگے بڑھنے کی نصیحت کی۔ اس موقع پرپھول کے ایڈیٹر مولانا عبداللہ ندوی نے بچوں کو ایسی کہانیاں ارسال کرنے کی تاکید جس میں تفریح کم اور اخلاقی پہلو زیادہ اجاگر ہوں ، آخر میں ممتاز بچوں کے درمیان اسٹیج پر موجود مہمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔

ایک خاتون جاں بحق ، تین زخمی

بھٹکل:07 مارچ (فکروخبرنیوز ) بندر روڈ تھرڈ کراس کے نزدک آج دوپہر قریب بارہ بجے کے قریب دو بائیک کے آپسی بھیانک تصادم میں ایک بیالیس سالہ خاتون کے جان بحق ہونے اور تین افراد کے سخت زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے ، جاں بحق خاتون کی شناخت ریحانہ (42) زوجہ اشفاق ڈی ایف (دامدا فقیہ) فیاض، آبان، رباح اور رائف ڈی ایف کی والدہ ،مقیم بندرروڈ فورتھ کراس کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ،۔میاں بیوی اپنے بائیک میں عاصیہ اسپتال میں ایک زچہ اور بچہ کی عیادت کے غرض سے جارہے تھے کہ اچانک بندرمین رورڈ تھرڈ کراس،پارک کے پاس سے ایک تیز رفتار بائیک آکر ان کی بائیک سے ٹکرائی ، ٹکراؤ کی وجہ سے بائیک پر سوار خاتون زمین پر آرہی اور خاتون کا سر یہاں پارک کی گئی ایک لاری سے جاٹکرایا ،جس کی وجہ سے کان سے خون رسنا شرو ع ہوا۔ سخت زخمی حالت میں خاتون کو سرکاری اسپتال لے جایاگیا او ر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی تھی کہ اس بیچ وہ چل بسی،

 

صفحہ 1 کا 95

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES