dushwari

بھٹکل 22؍ دسمبر 2017(فکروخبرنیوز) لبیک نوائط اسوسی ایشن بھٹکل کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعائیہ کلمات کے ساتھ آج بعد نمازِ عصر عمل میں آیا ، افتتاح کے موقع پر نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی نے لبیک کے عہدیداران اور اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے لبیک نوائط مختلف میدانوں میں کام کررہا ہے، تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے والوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامات سے نوازتا آرہا ہے۔

شہر بھر میں ایل انٹرنیٹ کی خدمات معطل ، تقریباً چھ لاکھ روپئے کا نقصان 

بھٹکل 22؍ دسمبر 2017(فکروخبرنیوز) بندر روڈ فورتھ کراس پر واقع ایل فائبر نیٹ کے دفتر میں شارٹ سرکیوٹ سے لگی آگ کی وجہ سے تقریباً چھ لاکھ روپئے کے نقصان ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق آج شام قریب پانچ بجے ایل فائبر نیٹ کے دفتر سے اچانک دھواں اٹھتا نظر آیا جس کو دیکھتے ہوئے پڑوس میں واقع دکانداروں نے فوری طور پر ذمہ داروں سے رابطہ کرنے کے بعد فائر بریگیڈ عملہ کو بھی اطلاع کردی ۔

موبائل فون سے بچوں میں پھیل رہی بے حیائی پر فوری روک لگانے کی ضرورت : مولانا الیاس ندوی

بھٹکل 22؍ دسمبر 2017(فکروخبر نیوز) ینگ اسٹار ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے بروز جمعرات رات ساڑھے آٹھ بجے جلسہ سیرت النبی اور تعلقہ کے اسپورٹس سینٹروں کے مابین تقریری مقابلہ کاانعقاد کیا گیا جس میں سترہ مساہمین نے شرکت کی۔ پروگرام کاآغازمحمد شعیب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت مولانا عبدالباسط ندوی نے پیش کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل وجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی نے ینگ اسٹار کے نوجوانوں کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر یہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ اشعار میں اللہ کے نبی کی سیرت بیان کی جاتی ہے جس سے حاضرین کی بڑی تعداد اس کو سمجھنے سے قاصر رہتی ہے لیکن ینگ اسٹار کے نوجوانوں نے سیرت النبی کے موضوع پر تقریری مقابلہ کے انعقاد سے تمام کو سیرت کا پیغام صاف صاف او رکھلے الفاظ میں دینے کی کوشش کی ہے۔

بھٹکل 20؍ دسمبر 2017(فکروخبر نیوز) ہوناور ، کمٹہ اور سرسی میں پیش آئے تشدد کے بعد حالات کو پرامن بنائے رکھنے کے لیے ضلع کے حساس علاقوں میں ریپیڈ ایکشن فورس کی جانب سے امن مارچ جاری ہے۔ آج شہر میں بھی مذکورہ فورس نے امن مارچ کرتے ہوئے لوگوں سے حالات کو پرامن بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے یہ مارچ شہر کے پرانے علاقہ پھول بازار پہنچا جہاں سے کار اسٹریٹ ، موہنی بستی ، سلطان اسٹریٹ ، آسار کیری سے ہوتے ہوئے واپس شمس الدین سرکل پہنچے۔ اس فورس کے ساتھ پولیس کی بھی بھاری نفری موجود تھی، اس دوران آمدورفت بند کردی گئی تھی ، ملحوظ رہے کہ اس سے قبل سرسی میں بھی امن مارچ کرچکی ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق حالات پرامن بنائے رکھنے کے لیے ضلع کے مختلف تعلقوں میں بھی امن مارچ کی توقع ہے۔

اللہ ہمیں جس حال میں رکھیں ہمیں اس کی ہی تعریف اور توصیف کرنی چاہیے : مولانا مقبول احمد ندوی 

بھٹکل 15؍ دسمبر 2017(فکروخبر نیوز) اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مختلف احادیث میں ہمیں اللہ کی تعریف کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، چاہے ہم پر اللہ تعالیٰ کے انعامات ہورہے ہوں یا اللہ کسی مصیبت میں ڈال کر ہمیں آزما رہا ہو ، مومن کی شان یہ ہے کہ وہ دونوں صورتوں میں اللہ ہی کی تعریف کرتا ہے۔ ان باتوں کا اظہار مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کیا ۔ مولانا موصوف کل رات اہلیانِ مسجد مریم علی کی جانب سے منعقدہ حمدیہ مسابقہ میں اپنے خیالات کا اظہار فرمارہے تھے۔

زندگی کے ہر شبعے میں ہم سیرت رسول ﷺپر عمل پیرا ہوں : مولانا مقبول احمد ندوی 
بھٹکل۔14 ؍ دسمبر 2017 ( فکرو خبر نیوز ) اکثر دیکھا جا تا ہے کہ 12 ؍ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی کے جلسے منعقد کئے جا تے ہیں ، جس میں رسول ﷺ کے متعلق کچھ سننے سنانے کا موقع ملتا ہے ، یہ ایک اچھی چیز ہے ، لیکن زندگی کے ہر شعبہ اور ہر عمل سے حضور ﷺ کی سیرت کا گہرا ربط ہے ،جب تک ہمارا عمل اور ہمارا ہر قدم حضور ﷺ کی تعلیمات کے مطابق نہیں ہو گا وہ ہر گز قبول نہیں ہو سکتا ، ایک مومن ہو نے کی حیثیت سے ہماری بنیادی صفت اور سب سے بڑا عمل ایمان بھی حضورﷺ کے تذکرے اور ایمان کے بغیر نامکمل رہتا ہے ،

بھٹکل۔13 ؍ دسمبر۔2017 (فکرو خبر نیوز) بھٹکل آزاد نگر سکینڈ کراس طوبی اسٹریٹ میں واقع جناب سعید کولا صاحب کے مکان نور کدہ میں حیرت انگیز چوری کی واردات پیش آئی ہے ،جہاں چورمکینوں کی غیر موجود گی فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے پچھلے دروازہ کو توڑ کر گھر کے اندر گھس گئے ،پھر یکے بعد دیگرے پانچ دروازوں کو توڑ تے ہو ئے گھر کے اندر مو جود ایک سونے کا ہار،ایک انگو ٹھی ،پانچ گھڑیوں سمیت تقریبا تیس ہزار رو پئے نقدی پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد فرار ہو گئے ،

بھٹکل۔12 ؍ ڈسمبر۔2017 (فکرو خبرنیوز) رانی چمنا اسٹیڈیم کر نا ٹک یونیورسٹی دھارواڑ میں KUD کے زیر اہتمام اکتوبر میں منعقدہ کھیل مقابلوں کے نتائج سے اہل بھٹکل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، جس میں انجمن ڈگری کالج کے دوطلباء محمد رائف ابن رضوان گنگاولی نے فٹ بال اور نوید خان نے والی بال میں اپنی بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے یونیورسیٹی بلو کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ،

بھٹکل 10؍ دسمبر 2017(فکروخبرنیوز)   انشاءاللہ اس ماہ 22 ڈسمبر 2017 ء بروز جمعہ بعد نماز عصر لبیک نوائط ایسوسی ایشن کے کلب کا افتتاح قاضیان شہر کے ہاتھوں عمل میں آ رہا ہے ...اس مناسبت سے افتتاحی تقریب عمل میں آئے گی، نیز تعلیمی ایوارڈ پروگرام منعقد ہوگا، جس میں تعلیمی، سماجی اور کھیل وغیرہ کے شعبوں میں ممتاز طلباء و شخصیات کو انعامات سے نوازا جائے گا ...
آپ تمام احباب سے اس پروگرام میں شرکت کی خصوصی درخواست ہے ...

والسلام
جنرل سکریٹری لبیک نوائط ایسوسی ایشن بھٹکل

ہوناور۔9 ؍ ڈسمبر۔2017 (فکرو خبر نیوز) بدھ کی شام ہو ناور میں روایتی حریفوں کے مابین پیش آئے تنازعہ کے بعد بی جے پی کی جانب سے جگہ جگہ احتجاج کئے جا رئے ہیں اور فرقہ واریت کو بڑھا وادینے کی کوششیں جاری ہیں۔ آج بے جے پی کارکنان نے ہوناور میں ہلاک ہونے والے پریش مستھا کے اہلِ خانہ کو پچیس لاکھ روپئے کا معاوضہ دینے اور سی پی آئی کمار سوامی کو تبادلہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور راستہ روک پر احتجاج بھی کیا ۔

صفحہ 1 کا 12

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES