dushwari

بھٹکل 24؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) انجمن انجینئرنگ کالج میں روٹری کلب کے تعاون سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلباء سمیت کل 96افراد نے اپنا خون عطیہ کیا ۔ اس موقع پر خون عطیہ کرنے کے فوائد سامنے لاتے ہوئے اس کی ضرورت واہمیت کے عنوان پر ذمہ داروں نے معلومات بھی فراہم کیں۔ عطیہ کیا گیا خون ریڈ کراس سوسائٹی کنداپور میں جمع کیا گیا ہے جس کے ذریعہ سے ضرورتمندوں کو دیاجائے گا۔ اس موقع پر پرنسپال ڈاکٹر مشتاق احمد باوی کٹے ، وائس پرنسپال پھالاچندرا ، میڈیا کورآرڈینیٹر پروفیسر ایس جی بھاگوت اور دیگر موجود تھے۔ 

شیرور کی علماء حفاظ کی ’’ المبرّۃ ‘‘ تعلیمی ورفاہی تنظیم کے زیر اہتمام سیرت النبی کے پروگرام کا انعقاد 

بھٹکل /شیرور 24؍ دسمبر2016(فکروخبرنیوز) مسلمان جہاں بھی رہیں اتحاد کے ساتھ رہیں ، اتحاد سے ایک دوسرے کو تقویت ملتی ہے اوراس کے ذریعہ وہ کام انجام دئیے جاسکتے ہیں جو تنہا انجام نہیں دے سکتے۔ شیرور کے علماء نے اتحاد کو قائم کرنے کے لیے اس تنظیم کی بنیادرکھی ہے اور وہ اتحاد ہی کے لیے کام کررہے ہیں۔لہذا ہم سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں اپنی زندگی ڈھالتے ہوئے اپنے صفوں میں اتحاد کامظاہرہ پیش کریں۔ ان باتوں کا اظہار استاد حدیث دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ مولانا محمد خالد ندوی غازیپوری ندوی نے کیا ، مولانا موصوف جمعرات کی رات المبرۃ تعلیمی ورفاہی تنظیم شیرور کے زیر اہتمام شیرو رمیں منعقدہ ’’ عصر حاضر میں سیرت النبی ﷺ کی اہمیت وافادیت قرآن وحدیث کی روشنی میں ‘‘ کے عنوان پرپرمغز خطاب فرما رہے تھے۔

بھٹکل 28؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز) چوتھی جماعت سے لے کر ساتویں جماعت کے طلباء کے درمیان سیرت کوئز مقابلہ کا انعقادعلی پبلک اسکول کے جناب محتشم عبدالغنی ہال میں کیا گیا جس میں طلباء نے بہترین کارکردگی پیش کی ، طلباء کے سامنے سوالات بذریعہ پروجیکٹرپیش کیے گئے ۔ اس مقابلہ میں اول مقام چھٹی جماعت اے اور دوم مقام چوتھی جماعت سی نے حاصل کیا ۔ فکروخبر کے مطابق اس مقابلہ میں شرکت کے لیے مذکورہ جماعتوں کے تمام سیکشن کے ہر طالب علم کو کوئز سوالات دئیے گئے اور ان کے درمیان پہلے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہر درجہ کی نمائندگی کے لیے پانچ طلباء کا انتخاب کیا گیا جس کے بعد ہر ٹیم نے اپنے درجہ کی نمائندگی کی ، فائنل مقابلہ دونوں ٹیموں نے یکساں نمبرات حاصل کیے تھے

شہر بھٹکل میں ریت کی درآمدگی و برآمدگی کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے 

بھٹکل 16؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) آج صبح ساڑھے گیارہ بجے عید گاہ کے قریب واقع ہال میں بھٹکل تعلقہ تعمیراتی مزدور تنظیم کا افتتاح رکن اسمبلی منکال وائیدیا کے ہاتھوں میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر اس تنظیم کو قائم کئے جانے کے وجوہات بیان کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ تعلقہ میں تعمیراتی مزدوروں کو کئی سارے مسائل درپیش ہیں۔ جنوبی کنیر اور ہمارے ضلع اتراکنڑا کے کئی علاقوں میں ریت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ضلع میں انکولہ اور کاروار میں یہ مسئلہ حل ہوچکا ہے لیکن یہاں کنداپور، بھٹکل ، ہوناور میں یہ مسئلہ ہنوز ہمارے لیے دردِ سر بناہوا ہے جس کی وجہ سے تعلقہ میں تعمیراتی کام نہیں ہورہا ہے۔ یہ مسئلہ صرف تعمیراتی مزدور وں کا نہیں ہے بلکہ مکان والے مالکان کا بھی ہے اور اس کی وجہ سے سبھی لوگ پریشان ہیں۔

تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے دس روز ہ صفائی مہم میں عوام سے جڑنے کی اپیل 

بھٹکل 02؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) شہر کے تعلقہ انتظامیہ ، انجمن انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور تعلقہ کے مختلف اسکولوں میں گاندھی کی یومِ پیدائش کے موقع پر صفائی مہم کا اہتمام کیاگیا ۔ صبح سات بجے تعلقہ پنچایت دفتر سے اس کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر تحصیلدار پروین بھاٹکر نے صفائی مہم پر زور دیتے ہوئے اس سے جڑنے کی درخواست کی اور کہا کہ گاندھی جی کے یومِ پیدائش پر صفائی مہم کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اسی کے تحت آج اس کا اہتمام کیا گیا ۔ بلدیہ کے کونسلر جناب قیصر محتشم نے فکروخبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی یومِ پیدائش پر صفائی مہم کا آغاز آج سے گیارہ اکتوبر تک کیا جائے گااور اس دوران شہر کے مختلف جگہوں پر صفائی اہتمام کیا جائے گا۔

جے ڈی نائک فینس(مداح) کلب کے زیرِ اہتمام ،ماہِ دسمبر میں ٹورنامنٹ کا ہوگا انعقاد 

بھٹکل 17؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) جے ڈی نائک فینس (مداح )کلب کی جانب سے شہر کے نجی ہوٹل میں آج شام منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ضلع اتراکنڑا میں پہلی مرتبہ قومی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کا اعلا ن کیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ 30، 31دسمبر اور یکم جنوری کو بھٹکل میں جے ڈی نائک فینس(مداحوں کے) کلب کے زیر اہتمام منعقد ہوگا جس کی انتظامی ذمہ داری پرشورام اسپورٹس کلب ، کٹا ویرا اسپورٹس کلب بھٹکل کو دی گئی ہیں ۔ اور اس سے ضلع اتراکنڑا میں پہلی مرتبہ قومی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعزاز بھٹکل تعلقہ کو حاصل ہوگا۔ا

تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کے درمیان تقسیم کیے گئے انعامات 

بھٹکل /ہوناور 06؍ اگست (فکروخبرنیوز) شراوتی کونسل کی جانب سے آج دوپہر تین بجے پدری کابھودیا ہال ہوناور میں شراوتی مسلم تعلیمی ایوارڈ کی خوبصورت محفل سجائی گئی جس میں تعلیمی میدا ن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب خواجہ ابکار صاحب نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ترقی کرانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔ لہذا تعلیم کے سلسلہ میں ہمیں اپنے ماضی کو دیکھنے کے بجائے اپنے روشن مستقبل کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔

کرناٹکا حکومت نے اسکول اور کالجوں میں دو روزہ چھٹی کا کیا اعلان 

بشمول علی پبلک اسکول و اصلاح البنات بھٹکل کے نجی تعلیمی اداروں میں کل ایک دن تعطیل رہے گی 

بھٹکل /بنگلور 24؍ جولائی (فکروخبرنیوز) ریاستی محکمۂ نقل وحمل کے یونین کی جانب سے دوروزہ احتجاج کے پیشِ نظر ریاستی حکومت نے اسکولوں اور کالجو ں میں 25اور 26جولائی کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ سیکولر میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ نقل وحمل کے ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے نجی اور سرکاری بسیں بند رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب وزیر نقل وحمل راما لنگا ریڈی اور کے ایس آرٹی سی بس کے ذمہ داروں کے درمیان ایک خصوصی میٹنگ ہوئی ۔ ملحوظ رہے کہ کے ایس آر ٹی سی بس کے ملازمین نے اتوار کے روز اپنی تنخواہ میں 35فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا تھا جس کے تعلق سے حکومت دس فیصد تنخواہ کے اضافہ پر راضی ہوئی تھی جس پر ملازمین تیار نہیں تھے ۔

عالمِ دین بن کر شبینہ مکتب میں حافظِ قرآن بنے مولوی اسماعیل نائف قمری ندوی کو دلی مبارکباد

بھٹکل 30؍ مئی (فکروخبرنیوز) حافظِ قرآن بننے کا شرف ہر کسی کو حاصل ہوسکتا ہے مگر محنت اورشوق سے اگر کوئی حفظِ قرآن کی ٹھان لے تو اللہ کی مدد ونصرت شاملِ حال ہوتی ہے ۔ اس کی ایک تازہ مثال مولوی اسماعیل نائف قمری ندوی کی ہے جنہوں نے جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے عالمیت مکمل کرنے کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو سے فراغت حاصل کی۔ اس کے بعد جمعہ مسجد ابوذر رضی اللہ عنہ بلال کھنڈ ، گلمی بھٹکل میں تین ماہ کی قلیل مدت میں حفظِ قرآن مکمل کرکے دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کردی ہے۔ فکروخبر دفتر پہنچ کر مولوی اسماعیل نائف قمری ندوی کے استاد مولانااحمد ر ضوان محتشم ندوی نے ایڈیٹر فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں پہلی مرتبہ کسی عالمِ دین نے شبینہ مکتب میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے حفظِ قرآن کی نعمت سے سرفراز ہوئے ہیں۔

عوام و مہمانان کی کثیر تعداد میں شرکت 

بھٹکل /منگلور 27اپریل (فکروخبرنیوز ) شہر منگلور میں بھٹکلی ندوی علماء کے زیرِ اہتمام و انتظام چلنے والے اقرأعربک اسکول کا شاندار اور عالیشان سالانہ اجلاس کل دوپہر یہاں کے ٹاؤن ہال میں منعقد کیا گیا تھا جس میں یہاں کے طلباء نے بہترین انداز میں خوبصورت ، دل لبھانے والے پروگرام پیش کئے جس کو دیکھ کر عوام اور طلباء کے سرپرستان ہشاش نظر آئے۔ فکروخبر کے مطابق کل دوپہر ٹھیک تین بجے آغاز ہونے والے اس پروگرام میں مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے، جس میں سب سے پہلے طلبہ نے تلاوتِ قرآن پاک کی، پھر حمد و نعت اور ترانے وغیرہ پیش کئے گئے،

صفحہ 1 کا 4

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES