dushwari

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے زیرِ اہتمام خوبصورت جشن نوائط تقریب کا انعقاد

کئی مہمانان کی شرکت،نوائط تہذیب و ثقافت کو اجاگر کیا گیا

بھٹکل۔ریاض۲۴اکتوبر (فکروخبرنیوز ) بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے زیرِ اہتمام کل بروز جمعرات بعد نمازِ عشا10.30 بجے ایک خوبصورت جشنِ نوائط تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ریاض میں مقیم اہلِ نوائط نے اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اس تقریب سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ جلسہ کا آغاز عبدالجامع بنٹوال کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی نظامت مولانا سید ریان برماور ندویؔ سنبھال رہے تھے ۔

اس موقع پرسکریٹری مسلم اسوسی ایش ریاض مولانا خبیب ندوی نےمہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ پیش کرتے جلسہ کو خوبصورت بنانے میں معاون ممد بننے والے تمام مہمانوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہا ۔مہمان خصوصی کے طور پر انڈین انٹرنیشنل تعلیمی ادارےکے پرنسپل صاحب اور مہمان کے طور پر مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر زبانِ نوائط میں شعرو شاعری پیش کرنے کے لیے شعر و شاعری پیش کرنے کے لیے بھٹکل سے نوجوان شاعر سید عفان بافقیہ کو بالخصوص مدعو کیا گیا تھا۔صدر مسلم اسوسیشن ریاض نے اجتماعیت پر زور دیتے ہوئے اہم باتیں حاضرین کے سامنے رکھی ۔مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے انڈین انٹرنیشنل کے پرنسپل صاحب نے تعلیم کی اہمیت پر چند باتیں بیان کرتے ہوئے بھٹکلی طلباء وطالبات کی علمی قابلیت کوعوام کے سامنے رکھا۔ مہمان محترم مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر عنایت اللہ شہ بندری نے تنظیم کے صد سالہ جشن کے سلسلہ میں تفصیلات فراہم کیں۔اس پرررنق اور خوبصورت تقریب کو کئی شعبوںمیں بانٹا گیا تھا۔ جناب عبدالماجد یس یم نے تعلیمی ایوارڈ پیش کرنے کے لیے نظامت کی ذمہد اری سنبھالتے ہوئے ممتاز و کامیاب طلبا میں انعامات دئے گئے اسی طرح حاضرین کے چہروں پر مسکان لانے کے لیے جناب صادق لونا نے اپنے چٹکلوں کے ذریعہ عوام کو محظوظ کرانے کی کوشش کی ۔علاوہ ازین نوائط تہذیت و ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خاص پروگرام مرتب کیا گیا تھا جس کو پروجیکٹر کے ذریعہ جناب نجف کھومی نے بڑے خوبصورت انداز میں عوام کے سامنے تفصیلات فراہم کی۔ اس کے علاوہ نھنے منے بچوںنے بھی نوائط تہذیب پر خوبصورت پروگرام پیش کئے ۔ ریفل ڈرا کا بھی پروگرام رکھاگیا تھا جس کی ذمہ داری جناب الياس سدي باپا اور جناب ڈاکٹر کولا نے بڑے خوبصورت انداز میں انجام دی ۔ ریفل ڈرا میں نمایاں(بمپر) انعام ایک لاکھ روپئے ،اور پچاس ہزار کے دو ,پانچ اسپلنڈر بائیک کے علاوہ سونے کی کامل اور نصف گنیاں بھی تھیں اور دیگر مختلف پچاس انعامات بھی مختص کئے گئے تھے۔ کئی گھنٹوں تک مولانا ریان برماور ندویؔ کی نظامت میں چلنے والی تقریب جناب نجف کھومی کے شکریہ و دعائیہ کلمات پر رات دیر گئے اپنے اختتام کو پہنچی ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES