dushwari

کچھ ہی دنوں میں فکروخبر اپنا انگریزی ایڈیشن منظر عام پر لانے والا ہے: مولانا ہاشم ندویؔ

خلیج میں مقیم بھٹکلی علماء کے ساتھ فکروخبردفتر میں خصوصی نشست 

بھٹکل 12؍ اگست (فکروخبرنیوز) ابتدائی دنوں سے ہی آپ حضرات فکروخبر کے ساتھ اپنے لگاؤ کا اظہار کرچکے ہیں اور اس کے ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اس کے لیے ادارہ فکروخبر تہہ دل سے آپ حضرات کا شکریہ ادا کرتا ہے اور آپ کا احسان مند ہے ۔ علاوہ ازیں اس موقع پر ایک اور خوشخبری آپ کے گوش گذار یہ کرنا ہے کہ ، الحمد للہ فکروخبر کا انگریزی آن لائن ایڈیشن اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے ، انشاء اللہ فکروخبر اپنا انگریزی ایڈیشن عنقریب لوگوں کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔

اس کے بعد کنڑا ویب سائٹ کی جانب توجہ دی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار فکروخبر ڈاٹ کام کے ایڈیٹر انچیف مولانا ہاشم ندوی نے خلیج میں مقیم بھٹکلی علماء کے ساتھ فکروخبر دفتر میں منعقدہ خصوصی نشست میں کیا۔ مولانا نے اس موقع پر ویب سائٹ کا کلیہ جائزہ لیتے ہوئے علماء سے اپنے آراء و مشورے طلب کئے وہیں تنقیدی انداز میں بھی اپنے اعتراضات کو سامنے رکھنے کی درخواست کی ۔ملحوظ رہے کہ فکروخبر کے مرکزی دفتر میں آج شام ساڑھے پانچ بجے خلیج میں مقیم بھٹکلی علماء کے ساتھ ایک نشست کا انعقاد کیا تھاجس میں فکروخبر کی ترقی کے لیے چند امور پر تبادلۂ خیال ہوا ۔ نشست میں شریک علماء کرام نے دین کی اس اہم خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازا اور پھر کم مدت میں شہرت کی بلندیوں پر حیرانی جتا تے ہوئے اس کامیابی پر مبارکبادی پیش کی اور پھر مزید ترقی کے لیے میڈیا سے جڑے دیگر شعبہ جات پر بھی غور و خوص کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ویب سائٹ میں موجود چند کالمس پر کئے گئے سوالات کے جوابات ایڈیٹر انصار عزیز ندوی نے پیش کئے۔ اس نشست میں مولانا طلحہ ندوی (رکن انتظامیہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل) مولانا تنویر جوشیدی ندوی(منظقۂ شرقیہ)، مولانا محمد علی شریف ندوی(ابنائے جامعہ دبئی ) مولانا عبد العظیم ندوی ؔ ( قطر) مولانا عبد الباسط ندویؔ (صدر ابنائے جامعہ منطقۂ شرقیہ)مولانا صہیب ندویؔ ، مولانا ابوبکر صدیق ندوی(استاد دارالعلوم ندوۃ العلماء) مولانا عبد المتین منیری ندویؔ (رکنِ انتظامیہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل) کے علاوہ فکروخبر عملے میں سے مولانا عبد الاحد ندوی، مولانا عتیق الرحمٰن ڈانگی ندوی، اور نوید مصباح موجودتھے۔ 

IMG 0010

 +

IMG 0004

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES