dushwari

تازہ ترین خبر:

عاشق نے معشوقہ کے شوہر پر کئے قاتلا نہ حملے ،تین ملزمان گرفتار

کارکلا۔14 /فروری۔2018 (فکرو خبر نیوز) کارکلا کے درگا گرام پنچایت میں ناگیش اچاریہ پر ہو نے والے قاتلانہ حملہ کی کارروائی کر تے ہو ئے پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان کی شنا خت منگلورو شکتی نگر نالیا پدو کے رہنے والا سچن پجاری ،کو ڑیال بیل کلاکنجا کا رہنے والا ششی سورنا اور کا ر اسٹریٹ کے پھول مارکیٹ کے پریتھم اچاریہ کے طور پر کر لی گئی ہے ،جنہیں اڈپی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ ناگیش اچاریہ کی بیوی سومیا سے اسی علاقہ کا ایک لڑکا اویناش بھی پیار کر تا تھا ،مگر اویناش کے خلاف مختلف مقدمات ہو نے کی وجہ سے اس کو جیل میں جا نا پڑا ،

اس دوران اویناش کے کاموں سے پریشان ہو کر سومیا نے ناگیش اچاریہ سے شادی کر لی ، جب کہ اویناش نے اس کو بتا یا تھا کہ وہ جیل سے باہر آنے کے بعد فورا اس سے شادی کر لیگا ،لیکن سومیا نے اس کی بات کو خاطر میں لائے بغیر ناگیش سے شادی رچی ،مگر جب اویناش جیل سے رہا ہو کر آگیا تو وہ فورا سومیا کے گھر جاکر اس کو ڈراتے ہو ئے دھمکیاں دی ،اور اسی غصہ میں رات کے وقت اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ کارکلا کے جوتھی کامپلکس میں ناگیش پر قاتلانہ حملہ کر تے ہو ئے وہاں سے فرار ہو گیا ،واضح رہے کہ ناگیش نے حملہ کے بعد یہ اسٹیٹ مینٹ دیا تھا ،تاہم اس کا علاج خفیہ طریقہ سے جا ری ہے ،پڈو بدری پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES