dushwari

تازہ ترین خبر:

سڑک پر موجود پکو ڑے والی کی لا پرواہی ، چودہ سالہ طالبہ کی ران پر گہرے زخم

منگلورو۔14/فروری۔2018(فکرو خبر نیوز) سڑک پر مو جود تلی ہو ئی اشیاء اور اس کے علاوہ دیگر چیزوں کو فروخت کر نے والے چھو ٹے چھو ٹے باکڑوں اور ٹھیلے والوں کو ہمیشہ چو کنا رہتے ہو ئے احتیاط سے کام لینا چاہئے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ دکان دار اور ٹھیلے والوں کی لاپرواہی اور غفلت دوسروں کے لئے تکلیف اور پریشا نی کا سبب بنے ، ،اسی طرح کاواقعہ آج یہاں کے سینٹرل مارکیٹ میں پیش آیا ہے ،جہاں پکو ڑے فروخت کر نے والی عورت کے پاس سے گذر نے کے دوران چودہ سالہ لڑ کی کے پیر پر گرم تیل پڑ نے کی وجہ سے اس کی ران پر کا فی گہرے زخم آئے ہیں ،زخمی ہو نے والی چودہ سالہ طالبہ کی شنا خت بیکرن کٹے کے رہنے والے وکٹر ڈیکوسٹا کی بیٹی امندا (14) کے طور پر کر لی گئی ہے ،

جن کے پیروں پر جلنے کے نشانات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی کوسٹا اپنے گھر والوں کے ساتھ گھریلو اشیاء کو خریدنے کے لئے بازار گئی ہو ئی تھی ، اپنے کام کاج سے فارغ ہو کر وہ گھر واپس لو ٹ رہی تھی کہ اس دوران سڑک کنارے موجود پکو ڑے کی دکان والی خاتون نے آس پاس دیکھے بغیر گرم تیل کو راستہ پر پھینک دیا ، جو بد قسمتی سے اچانک وہاں سے گذ ر رہی ڈسکوٹا کے پیر پڑ گیا ،جس کے نتیجہ میں اس کے پیر پر کافی گہرے زخم آئے ہیں ،جسے علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کر دیا گیا ہے ، ڈسکو ٹا کے والد کا کہنا ہے کہ ڈسکو ٹا آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ہے ، اور ابھی چند ہی دنوں بعد اس کا امتحان ہے ،جس میں ڈسکوٹا کی شرکت مشکل لگ رہی ہے ، جس پر انھوں نے افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا علاقہ کے ذمہ داران اور میئر سے پکو ڑے والی خاتون کے خلاف کارراوئی کر نے کا مطالبہ کیا ہے ،تا کہ آئندہ کسی سے اس طرح کی غلطی اور لا پرواہی نہ ہو نے پا ئے ،بندرگاہ پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES