dushwari

تازہ ترین خبر:

شوہر کے ظلم وستم سے پریشاں ماں اپنے ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ ہوئی لاپتہ

چھ دن گذر نے کے باوجود ماں بیٹے  کا نہیں کوئی سراغ ، اہل خانہ پریشان

بھٹکل/ تلّور ۔13۔فروری۔2018(فکرو خبر نیوز) کنداپور کے قریب واقع تلّور میں سکونت پذیر ایک ماں اپنے ڈھائی سالہ لڑ کے ساتھ چھ دنوں سے غائب ہے ،گمشدہ عورت کی شنا خت محبوب علی کی بیٹی صبیحہ (22) اور اس کے ڈھا ئی سالہ بیٹے سید رضوان کے طور پر کر لی گئی ہے ، مذکورہ عورت کی شادی کچھ سالوں قبل سید ریاض نامی شخص ہو ئی تھی ،اہل خانہ نے چھ دن سے غائب ماں اور بیٹے کے تعلق سے دفتر فکرو خبر پہنچ کر اس کی اطلاع دیتے ہو ئے کہا کہ صبیحہ کی اپنے شو ہر کے ساتھ تو تو میں ہو تی رہتی تھی ،

اور شوہرکے ہاتھوں ہمیشہ مارپیٹ کا شکار ہو تی تھی ،جس کی وجہ سے صبیحہ گذشتہ کئی دنوں سے کافی پریشان سی رہتی تھی ،اہل خانہ نے شبہ ظاہر کر تے ہو ئے کہا کہ اسی معاملہ سے بیزار آکر اس نے کسی بڑے فیصلہ کا ارادہ کر تے ہو ئے وہ گھر سے غائب ہو ئی ہے ،کنداپور رورال پولیس تھا نہ میں شکایت درج کر نے کے بعد تحقیقات جا ری ہیں ،تاہم یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ تلور سے کنداپور آئی تھی ، جہاں سے وہ بس پر روانہ ہو ئی ،مگر کنداپور کے بعد سے اس کا فون بند آرہاہے ،گھر والوں کے مطابق صبیحہ کے بیٹے کا گذشتہ دنوں منگلورو اسپتال میں آپریشن ہوا تھا ، جہاں بھٹکل کے نوائط کالونی میں مقیم ایک خاتون سے ان کے تعلقات ہو ئے تھے ،جس پر اہل خانہ نے ان کے بھٹکل میں موجود ہو نے کا امکان ظاہر کیا ہے ، جب کہ بھٹکل میں ان کے کئی رشتہ دار بھی سکونت پذیر ہیں ،اہل خانہ ان کی تلاش میں سر گرداں ہیں ، آپ تمام حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر اس کے متعلق جانکاری ملے یا کہیں ان کو نظر آئے تو وہ فورا ان کے اہل خانہ کو مطلع کریں یا ان نمبرات پر رابطہ کریں:
9449427023 / 7829613568 / 8151949227

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES