dushwari

تازہ ترین خبر:

نو تعمیر شدہ حنیف آباد روڈ کی رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں افتتاح

بھٹکل۔13/فروری۔2018 (فکرو خبر نیوز) ایک کلو میٹر پر محیط حنیف آباد روڈ از سر نو تعمیر کے بعدکا افتتاح آج شام رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں کیا گیا ،اسے منکال وئیدیا کے ذریعہ 75 لاکھ رو پئے کے سینکشن کے بعد تعمیر کیا گیا تھا ،اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، جالی پٹن پنچایت صدر عبد الرحیم شیخ ،تعلقہ پنچایت ممبر مہابلیشور نائیک ، ہیبے پنچایت ممبر سید علی سمیت محلہ کے ذمہ داران موجود تھے ،ملحوظ رہے کہ حنیف آباد روڈ پچھلے کئی سالوں سے اپنی خستہ حالی اور عدم درستگی کی وجہ سے لو گوں کے لئے پریشانی کا سبب بنا ہوا تھا ،

مگر اب محلہ کے ممبران اور ذمہ داران کی توجہ اور کوششوں اور رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے تعاون سے روڈ کی مرمت اور درستگی کر تے ہو ئے نئی سڑک تعمیر کی گئی ہے ، جس کا افتتاح بھی آج عمل میں آیا ، جس پر اہل محلہ کی جانب سے منکال ایس وئیدیا کی تہنیت کر تے ہو ئے شال پوشی بھی کی گئی ،اہل محلہ نے فکرو خبر سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ مرمت سے قبل راستہ کی چوڑائی 13 فٹ تھی ،جس کی وجہ سے بسا اوقات روڈ تنگی کی شکایت کر تا تھا ،مگر اب مرمت کے بعد نئے راستہ کی چوڑائی مزید چار فٹ زیادہ کر تے ہو ئے 17 فٹ کر دی گئی ہے ،جس پر انھوں نے خوشی کا ظہار کیا ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES