dushwari

تازہ ترین خبر:

ڈرائیور کی لاپرواہی کی بنا پر پیش آیا سڑک حا دثہ23 / مسافرین زخمی

انکولہ۔13/ فروری۔2018 (فکرو خبرنیوز ) انکولہ تعلقہ کے بیکیری ہیگرے بلی سرے گرام پنچایت کے لوگ شیواتری تہوار منانے کے بعد ٹا ٹا ایس گاڑی پر واپس اپنے گھر لو ٹ رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی اچوے مابگی گرام پنچایت کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے نتیجہ میں گاڑی پر موجود 23 لو گوں کے زخمی ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ 23 لو گوں پر مشتمل ایک گروپ سر سی کے قریب مو جود ایک مندر میں شیواتری تہوار مناے کے بعد واپس لو ٹ رہے تھے

کہ اس دوران سڑک حا دثہ کا شکار ہو گئے ،جس کی بنا پر سواری پر موجود تمام زخمی مسافروں کو انکولہ سرکاری اسپتال میں بھرتی کر دیا گیا ہے ، جب کہ بعض لو گوں کو سخت چوٹ آنے کی بنا پر کاروار ضلعی اسپتال میں ایڈمٹ کر دیا گیا ہے ،لوگوں کے مطابق ڈرائیور کی لا پرواہی اور حد سے تیز رفتاری کی بنا پریہ حادثہ پیش آیا ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES