dushwari

تازہ ترین خبر:

زیر تعمیر عمارت کے قریب ایک انجان لاش پا ئی گئی

تعمیر کے لئے استعمال ہو نے والے دھاری دھار اشیاء سے قتل کا شبہ ، تحقیقات جا ری 

پڈو بدری۔12/فروری۔2018 (فکرو خبر نیوز) پڈو بدری کے کڑ پاڑی ا چڑامیں ایک انجان آدمی کی لاش پا ئی گئی ہے ،جس کو دیکھ کر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سبل سے حملہ کر تے ہو ئے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے ،اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پرکاش نامی شخص کے گھر کے قریب زیر تعمیر عمارت کے قریب گذشتہ رات پیش آیا ہے ، ، بتا یا جا ہے کہ مزدور اپنے کام کاج سے فارغ ہو کر شام کے وقت اپنے سازو سامان اور دیگر ہتھیار وغیرہ وہیں چھو ڑ کر اپنے گھر چلے گئے ،او ردوسرے دن صبح جب پانی ڈالنے کے لئے مزدور آیا تو اس وقت وہاں لاش دیکھ کر فورا آس پاس کے لو گوں کو اور پولیس کواطلاع دی ،

اطلاع پاکر پہنچی پولیس نے پوری جانکاری حا صل کر نے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہے ،اسکواڈ کتوں کے ذریعہ جاری تحقیقات میں پولیس کے ایک اندازہ کے مطابق مجر کڑ پاڑی بس اسٹاپ سے پیدل چل کر آئے اور اپنا کام مکمل کر نے کے اندرونی راستہ سے مین روڈ تک گئے ، پھر وہاں سے بس اسٹینڈ تک پیدل جانے کے بعد بس پر سوار ہو گئے ،مگر اس تعلق سے پولیس کی تحقیقات جا ری ہیں ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES