dushwari

تازہ ترین خبر:

منگلورو ائیر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر سو نا اسمگل کر نے والے چار ملزمان کی گرفتاری ، چار کلو سونا ضبط

منگلورو۔12/فروری۔2018(فکرو خبر نیوز) منگلور میں سونا اسمگل کیے جانے کی دو الگ الگ وارداتوں میں چار افراد کی گرفتاری کی خبر موصول ہوئی ہے۔ پہلا واقعہ منگلور ایرپورٹ پر پیش آیا جہاں کا سر گوڈ کے رہنے والے میاں بیوی حسن اور سمیرا اسپائس جیٹ کی فلاٗئٹ سے دبئی سے منگلور آئے تھے ، اس دوران منگلورو ائیر پورٹ پر شبہ ظاہر ہو نے پر کسٹم افسران کی جانب سے ان کی تلاشی لی گئی ، جس کے نتیجہ میں 2.13 کلو سونا اس جو ڑے سے بر آمد کر لیاگیا ، جس کو وہ اپنے کمر پر موجود ربر کے بیلٹ میں چھپا ئے رکھا تھا ،جس کی قیمت تقریبا 66 لاکھ رو پئے بتا ئی گئی ہے ،

ان دونوں کو گرفتار کئے جانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا ، جس کے بعد ضمانت پر ان کو رہا کر دیا گیا ،دوسرا واقعہ م ریلوے اسٹیشن کا ہے جہاں پر کیرلا جانے کے لئے آئے ہو ئے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے ، جنہوں نے اپنے اندرونی کپڑے میں 16 سو نے کے بسکٹ چھپا ئے ہوئے تھے ، جن کی قیمت اندازا 56 لاکھ بتا ئی گئی ہے ،ملزمان کی شنا خت محی الدین اور شمس الدین کے طور پر کر لی گئی ہے ،جسے پولیس نے عدالت میں پیش کر نے کے بعد عدالت کی جانب سے انہیں مجرم قرار دیتے ہو ئے سزا کا اعلان کیا گیا ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES