dushwari

تازہ ترین خبر:

ساستان ٹول گیٹ پر بی جے پی کارکنان نے ایک مسلم سیکیورٹی اہلکارپر کیا حملہ ،

زخمی شخص اسپتال میں داخل ، کوٹا پولس تھانہ میں معاملہ درج

اڈپی : 12فروری2018(فکروخبرنیوز) ساستان ٹول گیٹ پرمسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ بی جے پی کی ذیلی تنظیم شکتی کیندرا کے سابق صدر کی جانب سے مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیاہے ، متاثرہ شخص کی شناخت عبد الرحمن کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، جسے اڈپی ضلعی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے ،رپورٹ کے مطابق عبد الرحمن پر یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ وی آئی پی اور ایمبولینس کے جانے کے راستہ سے گزرنے والی سواری کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا ،بتایا جا رہاہے کہ ملزمین ماروتی سوفٹ پر سوار تھے اور کل چار افراد تھے جن میں سے ایک بی جے پی شکتی کیندرا کا سابق صدر وٹل پجاری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ،کوٹا پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیاگیا ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES