dushwari

تازہ ترین خبر:

بنٹوال :گائے اسمگل کر رہی لاری پلٹنے سے ایک بیل ہلاک ،ڈرائیور موقع سے فرار ،معاملہ درج

بنٹوال : 12فروری2018(فکروخبرنیوز) گائے اسمگل کر رہی ایک لاری کے پلٹ جانے کا حادثہ یہاں بنٹوال دیہی پولس تھانہ حدود مین آنے والے علاقہ واگا میں ایک موڑ لیتے وقت پیش آیا ، یہ حادثہ 12فروری کی صبح پیش آیا ،ذرائع کے مطابق لاری پر 9بیل اور 5بھینس کو لاد کر لے جا یا جا رہاتھا کہ اسی دوران انچیکٹے کے قریب واگا میں موڑ لیتے ہوئے لاری بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہو گئی ،اس حادثہ میں ایک بیل کی موت ہوگئی جبکہ حادثہ کے بعد لاری ڈرائیور لاری چھوڑ موقع سے فرار ہو گیا ،ایس پی رویکانت گوڈا کا کہنا ہے کہ گائے اسمگلروں کو گرفتار کر نے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،تحقیقات جاری ہیں ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES