dushwari

ٹارگیٹ گروپ کے سرغنہ الیاس کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ،تحقیقات جا ری

منگلورو۔13؍جنوری۔2018(فکرو خبر نیوز) بد نام زمانہ روڑی شیٹر اور ٹارگیٹ گروپ کے سرغنہ الیاس کے گھر گھس کر شر پسندوں کی جانب سے قتل کئے جانے کی واردات سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ،حا دثہ آج صبح کڈ پاڑی کے ایک فلیٹ میں پیش آیا ہے ،جہاں الیاس کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق الیاس کی بیوی صبح 8 بجے کسی کام سے اسپتال گئی ہو ئی تھی ،گھر میں الیاس اور اس کا چھو ٹا لڑکا اور اس کی دادی مو جود تھی اس دوران دروازے پر دستک ہو ئی ، دروازہ کھلتے ہی دو شر پسند اندر داخل ہو ئے اور دھاری دھار ہتھیار کے ذریعہ الیاس پر قاتلانہ حملہ کر تے ہو ئے وہاں سے فرار ہو گئے ،

زخمی الیاس کو اسپتال لے جا یا گیا ، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہی دم توڑ بیٹھا ،کہا گیا ہے کہ فرنگی پیٹ میں پیش آنے والے تین لو گوں کے قتل معاملہ میں ملوث ہو نے کی بنا پر الیاس جیل میں قید تھا ،دو دن قبل ہی وہ ضمانت پر رہا ہو گیا تھا اس کے علاوہ اور بھی کئی سارے معاملات میں ملوث ہو نے کا بھی الزام لگا یا گیا ہے ۔
پولیس نے معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر کارروائی شروع کی ہے ،اخباری نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے سٹی پولیس کمشنر ٹی آر سریش نے کہا کہ الیاس قتل معاملہ کے ملزمان کے تعلق سے اشارے ملے ہیں ،جس پر پولیس کی کارروائی جا ری ہے ،اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی شبہ ظاہر کیا ہے کہا کہ چند دنوں سے ٹارگیٹ گروپ کے مابین کچھ انتشار پیدا ہو گیا ہے ،جس کی وجہ سے ان کے درمیان لڑائی جھگڑا جا ری ہے ،اور یہی جھگڑا اور آپسی منافرت بھی الیاس کے قتل کا سبب بن سکتی ہے ،ٹارگیٹ گروپ کے تعلق سے کمشنر نے یہ بھی کہا کہ ٹارگیٹ گروپ دو گروپوں کے مابین بٹ گیا ہے ، ایک جانب داؤد اور اس کی پا رٹی کے لوگ ہیں تو دوسری جانب صفوان اور اس کے پارٹی کے لوگ،پولیس کمشنر نے اسی آپسی انتشار اور منافرت کو قتل کا سبب ہو نے کا شبہ ظاہر کیا ہے ، البتہ اس تعلق سے پولیس کی تحقیقات جاری ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES