dushwari

کاروار کے چندیا میں تیز رفتار سواری سڑک حا دثہ کی شکار ، دو لوگوں کی موقع پر موت ،تین کی حالت انتہائی نازک

ہٹ اینڈ رن حا دثہ میں بائیک سوار زخمی 

کاروار۔13؍جنوری۔2018 (فکرو خبر نیوز) کاروار تعلقہ کے چندیا نامی جگہ کے قریب 12 مسافروں پر مشتمل تیز رفتار سواری درخت سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں دو لوگوں کے ہلاک ہو نے کی اطلاع مو صول ہو ئی ہے ،جب کہ تین کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے ،اس کےء علاوہ بقیہ مسافر وں کو بھی کافی چوٹیں آئی ہیں ،حا دثہ اس وقت پیش آیا جب 12 لوگ فورس کمپنی کی کار پر سوار ہو کر کشتگی سے گوا جارہے تھے کہ اس دوران کار تیز رفتاری کی بنا پر بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرا ئی ،جس کے نتیجہ میں دو لوگ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ،جب کہ تین لوگوں کو کافی چوٹیںآئی ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے ،بقیہ مسافر بھی زخمی ہو ئے ہیں ،کاروار سرکل انسپکٹر شیو اکمار نے جا ئے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کر نے کے بعد معاملہ درج کر لیا ہے ۔

 

ہٹ اینڈ رن حا دثہ میں بائیک سوار زخمی 

پتور۔13؍ جنوری۔2018(فکرو خبر نیوز) کڈپا میں دھر مستالہ سبرامنیا روڈ پر ہٹ اینڈ رن حادثہ میں بائیک سوار کے زخمی ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،یہ حا دثہ سبرامنیا روڈ پر آج سنیچر کے دن پیش آیا ہے ،حادثہ میں زخمی ہو نے والے کی شنا خت بیتھوڈی کے رہنے والے ستیا راج (27) کے طور پر کر لی گئی ہے ،جسیکڈپا سمندیا اسپتال میں بھرتی کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جا ری ہے ،معاملہ درج کر لیا گیا ہے ،مزید تحقیقات جا ری ہیں ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES