dushwari

شراوتی ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے دو طالب علم کے گھر تعزیت کے لئے پہنچے رکن اسمبلی منکال وئیدیا

معاوضہ کے ساتھ ساتھ مزید تعاون کی دلائی امید

ہوناور۔13؍ جنوری۔2018(فکرو خبر نیوز) ایک ہفتہ قبل تیر اکی کے دوران شراوتی ندی میں ڈوب کر ہلاک ہو نے والے دو طالب علم جگدیش مہالے اور منجو ناتھ کے گھر پر رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے پہنچ کر اہل خانہ کی تعزیت کر تے ہو ئے ان کی ہمت بندھا ئی ہے ،اور ساتھ ہی ساتھ ان کے اہل خانہ کو تسلی دیتے ہو ئے اپنی طرف سے معاوضہ کا بھی اعلان کیا ہے ،اہل خانہ کو تسلی دیتے ہو ئے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہا کہ ان کی موت پر آپ کو جو صدمہ اور تکلیف لا حق ہو ئی ہے اس میں مجھ سے جتنا ہو سکے میں آپ کا تعاون کروں گا ،

اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے کہا کہ ان کے بھائی وغیرہ کے لئے اگلی تعلیم اور دیگر چیزوں کے لئے وہ ان کی مدد کریں گے ،واضح رہے کہ گذ شتہ ہو ناور تعلقہ کے ایگو ونند نامی گاؤں کے شراوتی ندی میں سیرو تفریح اور تیر نے کی غرض سے گئے دو طالب علم ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے ، جن کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے آج رکن اسمبلی منکا وئیدیا پہنچ گئے تھے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES