dushwari

بنٹوال:وہاٹس ایپ گروپ پر اشتعال انگیز پیغام بھیجنے والے شخص سمیت گروپ ایڈمن کو پولس نے کیا گرفتار

بنٹوال : 12؍جنوری2018(فکروخبرنیوز)وہاٹس ایپ پر اشتعال انگیز پیغامات بھیج کر تشدد کو بھڑکانے کی کوششیں کرنے والوں پر پولس کڑی نگاہیں رکھی ہوئی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ،اسی طرح کے ایک معاملہ میں بنٹوال پولس نے وہاٹس پرایک خاتون کی ہتک عزت اور فرقہ وارانہ منافرت کو پھیلانے والے پیغامات پوسٹ کرنے کے معاملہ میں دو افراد کوگرفتار کر لیا ہے ، گرفتارشدہ ملزم کی شناخت بالاکرشنا پجاری (48) مقیم اپنا انگڈی اور بنٹوال کے ایرا کے رہنے والے ستیش کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،

موصولہ اطلاعات کے مطابق کے ایس آرٹی سی بس ڈرائیور بالاکرشنا نے وہاٹس ایپ گروپ پر ایک خاتون کی توہین اور مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ کی کوشش کی تھی ،یہ میسیج ماوری اور پنولی بیل نامی گروپ میں پوسٹ کیا تھا ،جس پر پولس نے اس گروپ میں اس پیغام کو بھیجنے والے سمیت گروپ ایڈمن کو بھی حراست میں لے لیا ہے ، پولس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی گہری نظر ہے اور اس طرح سوشل میڈیا کے ذریعہ منافرت پھیلانےوالے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،اس معاملہ میں ائی پی سی کی دفعہ 153A,354,اور 504کے تحت معاملہ درج کر لیاگیا ہے

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES