dushwari

جنوبی کنیرا میں پیش آئے مختلف حادثات میں ایک بچہ سمیت دو افرادکی موت ، کئی افراد زخمی

بے قابو کار درخت سے جاٹکرائی : معصوم بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

بنٹوال:11؍جنوری2018(فکروخبرنیوز) بڈگنڈی میں کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے واقع ایک درخت سے جا ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک معصوم بچہ کی موت واقع ہونے اور کار پر سوار چھ مسافروں کے زخمی ہونے کا حادثہ پیش آیا ہے ، زخمیوں کو منگلور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، زخمیو ں کی شناخت جرمن، روشن ،لویتا کیکیل،ا بریٹو اور اومنی ڈرائیور روبن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ،ان سبھی مسافروں کا تعلق بڈگنڈی سے ہے ، اس حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک روشن جو کہ بیرون ملک ملازمت کرتا ہے ،

چھٹیوں پر اپنے علاقہ پہونچا ہوا تھا ،جبکہ اس میں ایک گھرانہ وہ تھا جو سیر وتفریح کے بعد اپنے گھر لوٹ رہا تھا ،اسی دوران منیھلا بڈگنڈی کے قریب اومنی کار ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہو گئی ،جس سے کار پر سوار سبھی افراد شدیدزخمی ہو گئے جبکہ علاج کارگر ثابت نہ ہونے پرا یک معصوم کی دردناک موت واقع ہو گئی ،بنٹوال ٹریفک پولس نے معاملہ درج کر لتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہیں ۔

 

گیس ٹینکر الٹ گئی : ڈرائیور او رکلینر محفوظ 

منگلور 11؍ جنوری 2018(فکروخبر نیوز) شرڈی گھاٹ پر ایک گیس ٹینکر الٹنے کے نتیجہ میں گیس خارج ہونے کا معاملہ بدھ کی شام پیش آیا ہے ، ذرائع کے مطابق بنگلور سے منگلور کی جانب جا رہی یہ ٹینکر شرڈی گھاٹ پر کوڈیا کلو نامی مقام پر الٹ گئی جس کے بعد اس میں سے گیس خارج ہو نے لگی، پیشگی تحفظی اقدامات کرتے ہوئے اس روٹ سے آنے جانے والی تمام سواریوں کا رخ بنٹوال کی طرف سے موڑ دیا گیا تاکہ چار مڈی کراس یا مانی مڈیکیری روٹ سے ان کا سفر جاری رہے، فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہونچ کر حالات کو قابو کرنے کر نے کے لئے اپنی کارروائی کی ،جس کے لئے بدھ کی شام سے جمعرات کی صبح تک اس راستہ کو بند رکھا گیاتھا ۔

 

آٹو رکشہ کی زد میں آنے سے تاجر کی موت 

منگلور: 11جنوری2018(فکروخبرنیوز) اآٹو رکشہ کی زد میں آنے سے تاجر اور اور بنٹوال لائن کلب کے سابق صدر کی موت واقع ہونے کا حادثہ آج پیش آیا ہے ،یہ حادثہ یہاں آر ٹی اودفتر کے قریب پیش آیا ،ذرائع کے مطابق مونتور دیوپا شیٹی (70) اے بی شیٹی سرکل پر سڑک عبور کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار آٹو نے انہیں ٹکر ماردی جس سے ان کی موقع واردات پر ہی موت واقع ہوگئی ،کہاجا رہا ہے کہ مہلوک علاقہ کے ذمہ دار تھے اور عوام سے ان کی اچھے تعلقات تھے جن کی موت پر علاقہ کے سبھی عوام غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES