dushwari

مبشر نامی مسلم نوجوان پر جان لیوا حملہ کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو کیا گرفتار

منگلور: 11جنوری2018(فکروخبرنیوز) مبشر نامی مسلم نوجوان پر جان لیوا حملہ کے الزام میں پولس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے گرفتار شدہ افراد کی شناخت سورتکل کے اڈیا کے رہنے والے یشودھر کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،یاد رہے کہ دیپک راؤکے قتل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے3جنوری کی رات دو مسلم نوجوانوں پر جان لیوا حملہ کر دیا گیا تھا ،جس میں ایک نے دو روز اسپتال میں زندگی اور مو ت کی کشمکش میں گزارنے کے بعداپنی آخری سانس لی،جبکہ مبشر بھی اس حملہ میں شدید زخمی ہو گیا ،

پولس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر اس معاملہ کی تحقیقات شرع کر دی تھی اس واقعہ کے ایک ہفتہ بعد پنمبور اینٹی راوڑی اسکواڈ نے اپنی تحقیقات کرتے ہوئے اس میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ، اورمزید تحقیقات کے لئے ملزمین کو سورتکل پولس کے حوالہ کر دیا گیاہے، پنمبور پولس تھانہ کے انسپکٹر کی قیادت میں نکلی اس ٹیم نے ملزمین کو گرفتار کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES