dushwari

بشیر قتل معاملہ میں پولیس نے نتراوتی ندی میں ہتھیاروں کی تلاش جاری

منگلورو۔10؍ جنوری۔2018 (فکرو خبر نیوز) بشیر قتل معاملہ میں کارروائی کر تے ہو ئے پولیس نے خطرناک اقدام کر تے ہو ئے نتراوتی ندی میں تلوار اور دیگر ہتھیار کی تلاشی شروع کر دی ہے ،جسکے ذریعہ بشیر کا قتل کر دیا گیا تھا ،پولیس نے اس مہم کو سر کر نے کے لئے کئی سارے ماہر تیراک اور غو طہ خوروں کو اہم شاہراہ 66کے قریب نتراوتی ندی میں مقرر کیا ہے ، جو مسلسل اس مہم میں لگے ہو ئے ہیں ، پولیس نے اس معاملہ میں ملوث چار لو گوں کو گرفتار کر کے ان کی تحقیقات شروع کر دی ہے ،

جن سے پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ انھوں نے بشیر پر قاتلانہ حملہ کر نے کے بعد برج پر سے ہتھیار نتراوتی ندی میں پھینک دئے تھے ،جب کہ ملزمان نے جگہ کی بھی نشاندھی کی ہے جہاں ہتھیار ڈالے گئے تھے ،اسی کے مطابق کارروائی کر تے ہو ئے پولیس نے اگلی مہم شروع کی ہے ،جب کہ اس معاملہ میں مزید تحقیقات جا ری ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES