dushwari

بھگوا تنظیم کے کارکنان کی دلت لڑکی کو دھمکی ،اہل خانہ نے کیا معاملہ درج ،پولس نے دو افراد کو کیا گرفتار

بنٹوال: 10؍جنوری2018(فکروخبرنیوز) دلت خاندان کی ایک لڑکی کے مکان میں زبردستی گھس کر علاقہ کے ہندو تنظیموں کے جوانوں کی طرف سے دھمکی دینے کا معاملہ درج ہونے پر پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے،تاہم ان کی گرفتاری کی خبروں کے ساتھ ہی دیگر دو ملزمین فرار ہو گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق میر مجلو گرام پنچایت حدود میں رہنے والی دلت لڑکے کے گھر کچھ نوجوان آدھمکے اور گھر والوں کو ڈرانے دھمکانے لگے ،ان کا کہنا تھا کہ ان کی لڑکی مسلم نوجوانوں کے ساتھ گھو متی ہے اور ایسی حرکتیں کرنے سے بازرہا جائے بصورت دیگر انہیں گاؤں سے نکالا بھی جا سکتا ہے ،

ان کی دھمکی سے پریشان دلت گھرانہ سے اس معاملہ کی شکایت پولس تھانہ میں کی جس کے بعد پولس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت امیش (33) اور رمیش(48) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جبکہ ان کی گرفتاری کی خبر کے ساتھ ہی راجیش اور اس کا ساتھی خود گاؤں چھوڑ کر فرار ہوگئے ،پولس کے مطابق دونوں کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES