dushwari

ایلو پیتھک گولیوں کے کثرتِ استعمال سے سترہ سالہ لڑکی کی موت

اڈپی۔10؍ جنوری۔2018 (فکرو خبر نیوز) چہرے پر نکلے پمپل اور پھنسی کے علاج کے لئے ایوردیک ڈاکٹر کی جانب سے دئے گئے ایلو پیتھک گولیوں کے استعمال کر نے پر سترہ سالہ لڑ کی کی کے ایم سی اسپتال منی پال میں موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ مہلوک کی شناخت ودیا لے پی یو کالج کی طالبہ نامرتھا کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ نامرتھاکے چہرے پر پمپل نکل آئے تھے ،جس سے پریشان ہو کر گذشتہ ہفتہ نامرتھا نے ایورویدیک کے ڈاکٹر سے رجوع کیا ، بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر نے گولیاں دیتے وقت اوقات کی تعیین نہ کرنے کی وجہ سے لڑکی نے اپنے طور پر گولیاں استعمال کیں

جس سے اس کو بخار لاحق ہوگیا جس میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا گیا۔ ڈاکٹر نے معائنہ کے بعد یہ خبر دی کہ گولیوں کے استعمال کی کثرت کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور علاج کے دوران ہی لڑکی نے اسپتال ہی میں اس نے دم تو ڑ دیا ۔ اس تعلق سے کو ئی معاملہ درج نہیں ہوا ہے ،البتہ طالبہ کی موت پر کالج میں چھٹی مناتے ہو ئے طالبہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES