dushwari

سوشیل میڈیا پر تصویر اپلوڈ کرنے پر کالج طالبہ نے پولیس تھانہ میں درج کی شکایت

منگلور: 10؍جنوری2018(فکروخبرنیوز) منگلور کالج کی ایک طالبہ نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر تے ہوئے اسے بدنام کر نے اور اس کے گھر والوں کے لئے مشکلات کھڑی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے ،تفصیلات کے مطابق سرکاری کالج میں زیر تعلیم مولی ہتلو کی رہنے والی مادھوری نامی لڑکی نے شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال تعلیمی کیمپ کے دوران دوستوں کے ساتھ اس نے ایک تصویر کھینچی تھی جسے دوستوں نے فیس بک پر اپ لوڈ کر دیا تھا ،

اس تصویر میں ایک مسلم نوجوان بھی شامل تھا ،شر پسندوں نے اس تصویر کو لے کر ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے اسے بھی لوجہاد کے ساتھ جوڑ دیا ہے اور اس تصویر کو ایک پیغام کے ساتھ وہاٹس ایپ پر خوب وائرل کیا جا رہاہے ،جس میں اس مسلم نوجوان کے نام پتہ کے ساتھ کہا گیا ہے کہ یہ شخص ہندو لڑکیوں کے ساتھ وقت گزارتاہے ،ہندو تنظیمیں اس پر نگاہ رکھیں اور جہاں بھی یہ شخص ملے اس کی خبر لی جائے، لڑکی کا کہناہے کہ اس معاملہ نے اسے ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور اس بناء پر آئندہ اس کی تعلیم اور اسکا مستقبل خطرہ میں ہے اور اس کے اہل خانہ کے لئے بھی پریشانی کا باعث ہے،اس سے کچھ روز قبل اسی طرح کے ایک معاملہ میں ایک لڑکی خودکشی پر مجبور ہوگئی تھی ،اور اس طرح کی حرکتوں کو نہیں روکا گیا تو آئندہ بھی اسطرح کے حادثات رو نما ہوسکتے ہیں ،طالبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES