dushwari

ہوناور میں پتھراؤ کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لیے حالات کشیدہ ,پولیس کا سخت بندوبست

ہو ناور ۔07؍ دسمبر۔2017 (فکرو خبر نیوز) شہر میں کل رات کچھ دیر کے لیے حالات کشیدہ ہونے کی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک شخص کو چند نوجوانوں کی جانب سے زدوکوب کیے جانے کے بعداسے شدید زخمی کردیا جس کی خبر ملتے ہی اس کے حامیوں کی ایک جماعت نے حملہ آوروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور اس دوران دونوں گروہوں کے درمیان ہوئے پتھراؤ کی کی وجہ سے پولیس نے سخت نوٹس لیا، وزیر اعلیٰ کے ضلع کے دوروزہ دورہ کے پیشِ نظر سخت سیکوریٹی کا انتظام کیا گیا ہے ، اسی لیے پولیس نے بگڑتے حالات دیکھ کر جلد ہی قابو پالیا ، یہ بھی خبریں موصول ہوئیں کہ رکشہ اسٹانڈ کے قریب ہی پتھراؤ ہوا ہے ، ابھی حالات پر پولیس کا کنٹرول ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES