dushwari

منگلور : ایرپورٹ روڈ پر ٹریکٹر اور بس کے درمیان تصادم

منگلورو۔07 ؍ ڈسمبر۔2017 (فکرو خبر نیوز) بو نڈیل چرچ کے سامنے ایر پورٹ روڈ پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر ایک بس سے ٹکرا جا نے کے نتیجہ میں ٹریکٹر الٹ گیا ، لیکن حادثہ میں ڈرائلیور پوری طرح محفوظ ہے۔ ٹریکٹر ڈڑائیور کی شنا خت شیوانند کے طور پر کر لی گئی ہے ، جسے علاج کے لئے اسپتال روانہ کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ حا دثہ کے نتیجہ میں ٹریکٹر الٹ گیا ، جس کی وجہ سے ٹریکٹر پوری طرح سے نقصان کا شکا ر ہوا ہے ،کدری پولیس نے جائے حا دثہ پر پہنچ کر تمام چیزوں کا معائنہ کر نے کے بعد معاملہ درج کر لیا ہے،عوام کا ماننا ہے کہ مذکورہ جگہ پر سواریاں تیز رفتاری کی بنا پر اکثر حا دثہ کا شکار ہو جا تی ہیں،ذمہ داران کو اس سلسلہ میں کئی بار توجہ دلانے کے باوجود اس سلسلہ میں کو ئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES