dushwari

وینکٹاپور کے عوام نے بنیادی مسائل کو لے کر جالی پٹن پنچایت چیف افسر کو یادداشت پیش کی

بھٹکل:07؍ڈسمبر2017(فکروخبرنیوز)وینکٹاپور وارڈ نمبر1 کے عوام نے جناب آفتاب  کی قیادت میں مکینوں کو درپیش مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے جالی پٹن پنچایت چیف افسر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ،میمورنڈم میں مکینوں نے راستہ کی خستہ حالی ،پینے کے پانی کی قلت اور ڈرینیج کی خرابی جیسے مسائل کو سامنے رکھا ،ان کا کہنا تھا کہ تیس سے زائد مکانوں پر مشتمل اس علاقہ میں ابھی تک پختہ سڑک نہیں بنی ہے ،جس سے گاڑیوں اور اسکول بس کے آنے میں دشواری کی وجہ سے اسکول کے چھوٹے طلباء کو کافی دور تک چل کر جانا پڑتا ہے ،

اور بارش کے موسم میں تو پورا راستہ کیچڑ سے بھر جاتاہے جس سے وہاں سے پیدل چلنابھی دشوارہو جا تا ہے اسی طرح علاقہ میں ڈرینیج کا صحیح نظام نہ ہونے سے کنوؤں میں بھی گنداپانی آرہاہے اور سڑکوں پر گندگی جمع ہو رہی جو کہ بیماریوں کے جنم لینے کا سبب بن رہاہے ، ساتھ ہی گرمی کے موسم میں پینے کے پانی کی بھی کافی قلت ہو تی ہے،، اس کے لئے کوئی مناسب قدم اٹھائے جائیں ،انہوں نے الزام لگایا کہ یہاں کے کونسلر ووٹنگ کے وقت نظر آتے ہیں ،اس کے بعد انہیں علاقہ کی عوام اور ان کے مسائل سے کو ئی سروکار نہیں ہو تا،چیف افسر نے ان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہ کران کے مسائل کو حل کرنے کی ممکن بھر کوشش کریں گے، اور ان کا مکمل طورپر تعاون جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کے مسئلہ اس کے لئے کوئی ایسی اسکیم نہیں ہے کہ جس کے تحت تمام مکینوں کو مفت پینے کا پانی مہیا کیا جائے لیکن اس کے حل کے لئے انہیں ہر گھر میں پانی کے پائپ لائن کے لئے عرضی داخل کرنی ہوگی جس کے لئے ماہانہ محض 90روپئے فیس وصل کی جاتی ہے ، اور راستہ کی تعمیر کے سلسلہ میں کہا کہ وہ ااس سلسلہ میں ایک عرضی جالی پٹن پنچایت صدر کو پہونچانی ہوگی ،اور وہاں منظوری ملنے کے بعد وہاں تعمیراتی کا م کیا جائے گا ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES