dushwari

آئے دن سرخیوں میں ہیں جرائم کی خبریں, تازہ واردات سونالے کر لٹیرے ہوئے فرار

وٹلا۔07؍ ڈسمبر۔2017 (فکرو خبر نیوز) آج کل اخبارات کی سرخیوں میں چوری اور دیگر جرائم کا ذکر عام سی بات ہو گئی ہے ،دن بہ دن چوری سمیت دیگر جرائم کی واردات میں اضا فہ ہو رہا ہے ، لیکن اس پر کا رروائی کر تے ہو ئے مجرموں کو گرفتار کئے جانے کی خبریں اخبارات کی زینت خال خال بنتی ہے ،جرائم کی بڑھتی ہو ئی تعداد اور بار بار اس کے تذکروں کی وجہ سے لو گوں کے دلوں سے اس کی شنا عت بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں لو گوں کی طرف سے ہو نے والی غفلت اور کو تاہی کے ساتھ کہیں نہ کہیں پولیس پر سوالیہ نشانات کھڑے کیے جارہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسی طرح کی چوری کی ایک واردات کل رات وٹلا نامی علاقہ میں پیش آئی ہے جہاں لٹیرے گھر کے پچھلے دروازے کو توڑکر اندرا ڈا خل ہو کر گھر میں مو جود لا کھوں رو پئے کی مالیت کا سونا لے کر فرا ہو گئے ہیں ،مگر اہم اور حیران کن بات یہ ہے کہ سونا پہلے سے ہی چاول کی ایک بوری میں چھپا کر رکھ دیا گیا تھا ،جس کی بنا پر لٹیرے رات میں بغیر کسی محنت اور جدو جہد کے سونا لے کر فرا ہو گئے ،صا حب مکان کی شنا خت عباس حاجی کے طور پر کر لی گئی ہے ،جن کے گھر یہ واردات پیش آئی ہے ،کہا گیا ہے کہ لٹیرے رات کے وقت گھر کے پچھلے دروازے سے داخل ہو ئے ،اور بغیر کسی الماری اور لوکرس کو ہاتھ لگا ئے چاول کی بوری میں چھپا یا ہوا سونا لے کر فرا ہو گئے ،جس کی مالیت تقریبا 10.5 لاکھ بتا ئی گئی ہے ،لو گوں کا ماننا ہے کہ یہ واردات ایک منصوبے کے تحت انجام دی گئی ہے ،جس کو انجام دینے میں گھر ہی کا کو ئی آدمی یا ملازم شامل تھا ،جس کی مدد سے گھر کے زیورات کو پہلے سے ہی چاول کی بوری میں چھپا دیا گیا تھا ،مگر اس معاملہ کے تعلق سے کو ئی تحقیقی بات منظر عام پر نہیں آئی ہے، پولیس کی طرف سے تحقیقات جا ری ہیں ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES