dushwari

طوفان میں پھنسے تیرہ افراد کو بچالیا گیا

منگلور:07؍ڈسمبر2017(فکروخبرنیوز)تمل ناڈو اور کیرالا میں تباہی مچانے والے اوکھی کی طوفان میں پھنسے تیرہ ماہی گیروں کو کراولی کوسٹ گارڈ نے بچا کر ساحل تک پہونچایا ہے ،بتایاجا رہا ہے کہ یہ تیرہ ماہی گیرکیرالا سے مچھلی شکار ے لئے اپنی کشتی پر نکلے تھے ،اسی دوران اوکھی طوفان کی وجہ سے ان کی کشتی حادثہ کا شکار ہوگئی ، اسی دوران اڈپی ملپے ساحل سے کچھ دور کراولی کوسٹ گارڈ نے قریب کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد انہیں صحیح سلامت ساحل تک پہونچایا ،خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روزوں کے درمیان کوسٹ گارڈ نے کنیا کماری 9آسام کے 1اور کیرالا کے تین ماہی گیروں کی جان بچاکر ساحل تک پہونچایا تھا ۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES