dushwari

.صفوان گمشدگی معاملہ میں دو افراد گرفتار

منگلور:07؍ڈسمبر2017(فکروخبرنیوز) صفوان گمشدگی معاملہ میں پولس نے آج ایک تنظیم کے کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار شدہ افراد کی شناخت بکے بٹو کا مقیم داؤد نوشاد اور عمر منصور (34) کو گرفتار کر لیا ہے ،پولس نے اس معاملہ میں اب تک پانچ افرا کو اس سلسلہ میں گرفتار کر لیا ہے ،خیا ل رہے کہ صفوان کو ایک گروہ نے اس کے مکان سے ہی اغوا کر لیا تھا ، قریب ایک ماہ کی تلاشی کے بعد بھی پولس کو اس سلسلہ میں کوئی سراغ نہیں مل پارہا تھا ،آخر ایک ماہ کی تفتیش کے بعد پولس اس گروہ کے ایک ممبرکو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی،

پولس کے تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ اسے اغوا کرنے کے بعد اس کا قتل کر اگھمبے گھاٹ میں اس کی لاش کو کنویں میں پھینک دیا تھا ،جس کے بعد پولس نے ا س کے ملزمین کی تلاش شروع کی اور اب تک اس سلسلہ میں پانچ ملزم پولس کی گرفت میں آچکے ہیں ،جبکہ پولس کا کہنا ہے کہ اس واردات کا منصوبہ بنانے والا اہم ملزم صفوان حسین ابھی تک فرار چل رہا ہے ،جس کی تلاش جاری ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES