dushwari

شرپسندوں کا بسوں اور گاڑیوں پر پتھراؤ ، حالات کشیدہ کرنے کی کوشش

کاسرگوڈ : 06؍ڈسمبر2017(فکروخبرنیوز) بابری مسجد سانحہ کے پچیس سالہ برسی کے موقع پر اپلا اور کمبلے میں شرپسند عناصر نے بسوں اور گاڑیوں پر پتھراؤ کرتے ہوئے علاقہ میں حالا ت کشیدہ کرنے کی کوشش کئے جانے کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں ، ذرائع کے مطابق صبح تلپاڈی سے انیکل جارہی مسافر بردار بس پر پتھراؤ کیا گیا تاہم اس حملہ میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی بات سامنے نہیں آئی ،جبکہ اسی طرح منگلور جارہی ایک لاری پر بھی پتھراؤ کیا گیا ،

اس کے علاو ہ اپلا میں ایک سرکاری بس کو بھی شر پسندوں نے نشانہ بنایا ،جس کے بعد علاقہ میں حالات کشیدہ ہونے کے خدشہ کو لے کر پولس نے نے حفاظتی انتظامات سخت کردئے ،جبکہ ان وارداتوں کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد بس سروس کا نظام بھی درہم برہم ہو گیاجس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES