dushwari

کاروار میں بائک اور ٹپر لاری میں تصادم بائک سوار ہلاک

کاروار۔6 ؍ ڈسمبر۔2017 (فکرو خبر نیوز) ٹپر لا ری اور ایک بائیک کے درمیان پیش آئے سڑک حا دثہ میں بائیک سوار کے موقع پر ہی ہلاک ہو نے کی اطلاع مو صول ہو ئی ہے ،اور یہ حا دثہ کاروار تعلقہ کے کنر کراس پر پیش آیا ہے ،حا دثہ میں ہلاک ہو نے والے شخص کی شنا خت پر مود رتلیکر (45) کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ پر مود کنر ا سے کاروا کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران سامنے سے پتھرمنتقل کرنے والی تیز رفتار ٹپر بائیک سے ٹکرا گئی ،پر مود کے سر پر گہری چوٹ آنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ،

حا دثہ کی وجہ سے دو گھنٹے تک راستہ پر جام لگنے کی جوہ سے ٹرافک کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا ، کافی دیر بعد ایمبولینس کے ذریعہ سے لاش کو اسپتال لے جانے کے بعد ٹرافک کا نظام معمول پر آگیا ،ایمبولینس کے پہنچنے میں تاخیر کی وجہ سے لوگوں میں کافی غصہ دیکھنے کو ملا ۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES