dushwari

صبح چار بجے ڈرا دھمکا کر کالج طالبہ سے لوٹ لی رقم

اے ٹی ایم کارڈ بھی لے کر ہوا فرار 

منگلور: 06؍ڈسمبر2017(فکروخبرنیوز) صبح چار بجے کالج ہاسٹل کے ایک کمرہ میں داخل ہو کر ایک طالبہ کو ڈرا دھمکا کرنقدی اور ATM کارڈ وغیرہ لوٹ کر فرارہو نے کا معاملہ یہاں درلے کٹا میں پیش آیاہے ،اس حادثہ کے ساتھ ہی ہاسٹل میں مقیم طالبات کی سیکیورٹی کے لئے ہاسٹل انتظامیہ کی لاپرواہی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، بتایاجا رہا ہے کہ درلیکٹے پرسٹیج کالج میں زیر تعلیم میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا جب وہ اپنے کمرہ میں آرام کر رہی تھی ،

طالبہ کے مطابق رات چاربجے کسی نے اس کے کمرہ کا دروازہ کھٹکٹا یا ،کالج کی کوئی ساتھی سمجھ کر اس نے دروازہ کھولا تو ا یک انجان شخص زبردستی اس کے کمرہ میں گھس آیا، اور لوہے کی سلاخ سے اس پر حملہ کرتے ہوئے اسے روپئے کا مطالبہ کر اسے دھمکانے لگا ،ڈری سہمی طالبہ نے رقم موجودنہ ہونے کی بات کہی تو خود اس نے کمرہ کی تلاشی لیتے ہوئے 3000کی رقم اور اس کا ATMکارڈ لے کر فرار ہوگیا ،طالبہ کا کہنا ہے کہ اس نے ڈرا دھمکا اس سے ATMپن بھی حاصل کر لیا ،الال پو لس تھانہ میں معاملہ درج کر لیاگیا ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES