dushwari

غیر قانونی طور پر ریت اسمگل کر رہا شخص گرفتار

کاسرگوڈ: 06دسمبر2017(فکروخبرنیوز)ریت کانکنی پر لگی پابندیوں کے باوجو د یہ کاروبار بندہونے کا نام نہیں لے رہاہے ،آئے روزنت نئے طریقہ اختیار کر ریت مافیا غیر قانونی طور پر ریت اسمگل کر رہے ہیں، آج پولس نے اسی طرح کے غیر قانونی طور پر ریت اسمگلنگ کو ناکام کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گے جس کی شناخت عبد الرحمن (28) مقیم منگلور کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ذرائع کے مطابق چندیرا پولس اپنے معمول کی تلاشی کے دوران ایک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی ،

پولس کا کہنا ہے کہ جب اس کا پچھلا دروازہ کھولا گیا اس میں سفید رنگ کی بوریاں تھی جو کہ شکر لے جانے کے لئے استعمال ہوتی ہیں ،تلاشی کے بعد پولس کو پتہ چلا کہ یہ صاف دکھنے والی تھیلیاں اس میں شکر نہیں بلکہ اس کے ذریعہ ریت کو اسمگل کیا جا رہا ہے ،پولس نے قریب 154ریت کی بوریاں اپنے قبضہ میں لے لی ہیں جبکہ ا س کے ڈرائیور کو بھی پولس نے حراست میں لے لیاہے۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES