dushwari

خون عطیہ کیمپ سے انسانیت کی ایک بڑی ضرورت پوری کرنے کی کوشش : مولانا نعمت اللہ ندوی

شاہین اسپورٹس سینٹر بھٹکل کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ میں کل 171 افراد نے خون عطیہ کیا 

بھٹکل: 13؍ نومبر۔2017(فکرو خبر نیوز) شاہین اسپورٹس سینٹر بھٹکل کے زیر اہتمام بلڈ ہیلپ لائن کر نا ٹکا ،بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن اور ریڈ کراس سوسائٹی منگلور کے اشتراک اور باہمی تعاون سے آج صبح نوبجے سے شام چار بجے تک بالمقابل مخدومیہ جمعہ مسجد فاطمہ ہال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں انسانیت کی خدمت کے خا طر شہر کے 171 افراد نے اپنا خون عطیہ کیا ۔پروگرام کا آغاز مولا نا نعمت اللہ عسکری ندوی امام وخطیب مخدومیہ جمعہ مسجد کے دعا ئیہ کلمات اور ان کے خون عطیہ سے ہوا ،

افتتاح کے موقع پر مو لا نے تمام منتظمین اور شاہین اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داران کو انسانیت کی خدمت کے خا طر اس کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ خون انسانی جسم کی ایک اہم ضرورت ہے ،انسانی جسم میں اگر خون کی کمی ہو جائے تو وہ بیمار ہو جا تا ہے ،اس لئے اکثر اوقات مریضوں کے لئے خون کی ضرورت پڑ تی ہے مگر کبھی وقت پر خون دستیاب نہ ہو نے کی وجہ سے مریض کی بیماری بڑھ جا تی ہے ، اور وہ مزید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ، اس طرح شاہین اسپورٹس سینٹر انسانیت کی ایک بڑی ضرورت پوری کرنے کی طرف پیش رفت کررہا ہے جس پر وہ خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر مو لا نا موصوف کی خدمات پر شاہین اسپورٹس سینٹر بھٹکل کی جانب سے ان کی شال پوشی کی گئی اور ان کو ایک مو منٹو بھی پیش کیا گیا ،واضح رہے کہ اس کیمپ کا آغاز صبح 9 بجے کیا گیا ،جو عصر کی اذان تک جا ری رہا ،اس موقع پر شاہین اسپورٹس سینٹر کے صدر محمد صادق مٹا ،سکریٹری محمد مبشر ہلارے،کیمپ کے کنونیر امشاد مختصر نائب صدر جناب حسن شبر ،شاہین ٹیم کے جنرل سکریٹری سمیع اللہ اٹل،بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور، تنظیم سکریٹری الطاف کھروری ،سماجی کارکن قاسمجی نذیر ،اڈپی بلڈ ڈونیشن کے ذمہ داران ،ریڈ کراس سوسائٹی منگلورو سے آئے ہو ئے ڈاکٹر پویش اور ان کی ٹیم سمیت شاہین اسپورٹس سینٹر بھٹکل کے مقامی ممبران وغیرہ مو جود تھے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES