dushwari

کاسرگوڈ : مزدورکے قتل کا معمہ حل ، بیلگاوی سے دونوں ملزم بھائی گرفتار

کاسرگوڈ : 14؍نومبر2017(فکروخبرنیوز)کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کے قتل کے الزام میں دو بھائیوں کو پولس نے گرفتار کرتے ہوئے اس قتل کے معمہ کو حل کر لیا ہے ،بتا یا جا رہاہے کہ چیرکلا قومی شاہراہ کے قریب واقع ایک غیر رہائشی مکان میں ایک شخص کی گلی سڑی لاش بر آمد ہوئی تھی ،

اس معاملہ کی خبر ملتے ہی پولس نے جائے حادثہ پر پہونچ کر لاش کا معائنہ کیا تو اس کی جیب سے نکلے ایک بٹوہ کی وجہ سے پہلی جانکاری یہ حاصل ہوئی کہ یہ شخص ایک مزدور ہے ،اسی جانکاری کی بناء پر پولس نے اپنی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اس علاقہ میں کام کر رہے تمام مزدوروں سے پوچھ گچھ جاری رکھی ،اور ایک کرکے سراغ جٹانے لگی ،آخر کار پولس اس کے اصل قاتلوں تک پہنچنے میں کامیاب رہی ،پولس کا کہنا ہے کہ دونوں اس قتل کو انجام دینے کے بعد بیلگاوی ضلع میں اپنے مکان میں رہ رہے تھے ،پولس نے ایک ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ،جب ان سے سختی سے تفتیش کی گئی تو دونوں بھائیوں نے اپنے جرم کا عتراف کر لیا ،پولس کا کہناہے یہ قتل ایک شراب کی رقم کی ادئیگی کو لے کر پیش آیا ،تینوں رقم کی ادائیگی کے لئے جھگڑ رہے تھے اورشراب کے نشہ میں ہونے کی وجہ سے ان کا جھگڑا بڑھنے لگا اور بات ہاتھا پائی تک پہونچ گئی جس کے بعد دونوں نے پتھروں سے مار کر اس کوہلاک کر دیا اور گرفتاری کے ڈر سے اس کی لاش کو ایک غیر رہائشی مکان میں چھپاکر وہاں سے فرار ہو گئے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES