dushwari

بیوی کی ناراضگی سے دلبرداشتہ شوہر نے کی خودکشی

یلا پور۔13؍ نومبر2017(فکرو خبر نیوز) بیوی کی ناراضگی سے دلبرداشتہ شوہر کی جانب سے خودکشی کرلیے جانے کی واردات یہاں کے جینتی نگر میں منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت اومنا ناڑکر (37) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو قلی کا کام کیا کرتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان دو مہینے قبل کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوا اور بیوی اپنے شوہر سے ناراض ہوکر میکے چلی گئی لیکن جب دوماہ گذنے کے بعد وہ نہیں لوٹی تو دلبرداشتہ شوہر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

لاش پر جب اس کے دوست پر نظر پڑی تو اس نے فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع کردی جس کے بعد پولیس نے پہنچ کر پوری تفصیلات حاصل کرتے ہوئلے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES