dushwari

ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک

منگلور :13؍نومبر2017(فکروخبرنیوز) یہاں کے مضافاتی علاقہ تھوکوٹو ریلوے ٹرک پر ایک شخص کی لاش بازیافت کرلی گئی ہے جس کے سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ یہ شخص ریلوے لائن کراس کرتے وقت ٹرین کی زد میں آنے سے اس کی موت واقع ہوگئی ،بعض عینی شاہدین نے اس واقعہ کی تصدیق بھی کی ہے ،لاش کی جیب میں موجود آئی ڈی کارڈکی وجہ سے اس کی شناخت ہو پائی ہے ،

مہلوک کا نام پتور کے سمیتڈکا کے رہنے والے دامودر ( 40) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، ابھی تک اس بات کا پتہ چل نہیں پایا ہے کہ تھوکٹو میں اس کا کیوں کر آنا ہوا جبکہ اس کی موت پر خودکشی کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہاہے ۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES