dushwari

بائک سوار سے بڑی مقدار میں غیر قانونی شراب ضبط ، بائک سوار فرار

کاروار۔12؍ نومبر۔2017(فکرو خبر نیوز) شراب ،گانجہ ،افیون ،چرس وغیرہ نشہ آور چیزوں کا استعمال حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود بڑھتا جا رہا ہے ،جب کہ اس سلسلہ میں حکومت کی طرف سے مسلسل کوششیں جاری ہیں ، اور گرفتاری کی خبریں بھی اخبارات کی زینت بن رہی ہیں ، اسی طرح کا ایک واقعہ کاروار اور گوکرن کے بیچ پیش آیا ہے ،جہاں غیر قانونی طور پر منتقل کی جارہی تقریبا پچاس ہزار روپئے کی شراب کو ایکسائزڈپارٹمنٹ کے لوگوں نے ضبط کر لیا ہے ،

بتا یا جارہا ہے کہ بائیک سوار بڑی مقدار میں غیر قانونی طور پر شراب کی بوتلیں لے جا رہا تھا کہ اس دوران ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں نے اس کا تعاقب کر تے ہو ئے اس کے پاس موجود شراب کی بوتلیں ضبط کرلی ، ،مگر بائیک سوار ملزم پولیس کو چقمہ دیتے ہو ئے وہاں سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ،البتہ شراب سمیت اس کی بائیک کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ،ملزم کی تلاش جاری ہے ۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES